ہمت،حوصلہ اور ہدایت
وہ کبھی بھی بد کردار تو کیا بداطوار بھی نہیں رہا تھا۔ بدمعاش تو کیا بد قماش بھی نہیں رہا تھا لیکن زندگی میں ویسا کچھ بھی نہ کر پایا تھا جو کرنا چاہتا تھا۔عمر کی نقدی تمام ہوتی جا رہی تھی، زندگی الزام ہوتی جا رہی تھی، زیست کی صبح کی شام ہوتی جا رہی تھی،نہ جانے کیوں لگنے لگا تھا ہر کاوش ناکام ہوتی جا رہی تھی۔ حساب کرتا تو گوشوارے میں خسارہ ہی خسارہ نظر آتا۔نہ جانے کیوں تمام تر ذہانت کے باوجود اس کا وجود دنیا میں با معنی نہ ہو پایا۔ جس شعبے میں بھی دل لگایا مطلوبہ نتائج نہ دے پایا۔ سوچتا رہا آخر کیا کمی رہ گئی، اسے لگا ہمیشہ ہمت، حوصلے اور ہدایت کی کمی تھی۔ذہن اچھا تھا،محنت بھی کر لیتا تھا۔کوئی برا شوق نہیں تھا لیکن وہ ہمت اور حوصلہ نہیں تھا جو ستاروں پر کمند ڈالنے پر اکساتا ہے۔ اندر ایک شعلہ سا سدا جگ مگاتا ہے، اک عام آدمی کو خاص بناتا ہے،ممکنات اور نا ممکنات میں فرق مٹاتا ہے،۔ راہ ہدایت بھی کسی کسی کو ملتی ہے۔ اللہ تعالی انسان سے کیا کیا چاھتے ہیں؟یہ سمجھ بھی آتے آتے آتی ہے۔عمر گزرتی رہی کچھ متاہلانہ انداز میں، کچھ کاھلانہ انداز میں جیسے جیسے سالوں کی گنتی بڑھتی گئی،خوشی کم ہوتی گئی۔ گہری گمبھیر اداسی طاری ہوتی چلی گئی۔ کسی نے بتایا کہ پیغمبر آخر زماں ؐ نے بھی شریر دشمنوں کے غالب آ جانے سے پناہ مانگی تھی۔





















Toi Staff
Sabine Sterk
Gideon Levy
Penny S. Tee
Waka Ikeda
Daniel Orenstein
Grant Arthur Gochin
Beth Kuhel