مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے اپنی تمام عمر خدمت خلق اور لوگوں کو فائدہ پہنچانے میں گزار دی۔آپ نے غریب اور نادار طبقے بارے مالک اشتر کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا " پسماندہ طبقے بارے اللہ سے ڈرو کہ یہ مساکین، محتاج و فقراء اور معذورافراد ہیں، جن کا کوئی سہارا نہیں ہے، لہٰذا ان کا جو حق تم پر فرض ہے، اسے ادا کرو "

کاش ہم شیر خدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی مخلوق خدا کی خدمت بارے ارشادات پر عمل کرتے،اپنی ترجیحات میں حقوق العباد کو سرفہرست رکھتے باالخصوص بیمار مریضوں جس کے بارے اللہ کے آخری رسول کریم مدنی آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " جب تم کسی مریض کے پاس جاؤ، تم اس سے اپنے لئے دعا کی درخواست کرو کیونکہ اس کی دعا فرشتوں کی دعا کی طرح ہوتی ہے " (سنن ابن ماجہ 1441)

پہلے مرحلے میں وزیر اعظم ن لیگ سے دوسرے میں پیپلزپارٹی سے ہونا چاہیے، شہباز شریف کی تجویز

ان مریضوں کا خیال کرتے۔ان کے علاج معالجے میں تمام سہولیات بہم پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑتے۔

صد افسوس!

خاکسار نے محسن نقوی کے سپر کاموں پر بہت سے کالم لکھے لیکن یہ جان کر دل دکھی ہوا، انہوں نے کچھ عرصہ پہلے رات گئے مرکز تجلیات حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رح کے نام پر بننے والے داتا دربار اسپتال بلال گنج لاہور میں چھاپہ کے دوران اسپتال کے ایم ایس کو معطل، ایک لیڈی ڈاکٹر کو ملازمت سے برخاست کرنے کے ساتھ ساتھ اسپتال کا انتظام محکمہ اوقاف پنجاب سے لیکر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کو سونپ دیا اور لگے ہاتھوں میڈیا پر بے پرکی اڑا دی گئی، رات 12 بجے اسپتال کے 28 ڈاکٹر ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے، اس جھوٹی خبر پر داتا دربار اسپتال کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، ڈاکٹروں اور عملے کی بہت بدنامی ہوئی اور اسپتال سے شفا یاب ہونے والے ہزاروں مریضوں کے دلوں پر چھریاں چلیں۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

حیرانی کی بات یہ ہے، اس چھاپے کے دوران سی ایم کو کسی سمجھ دار آدمی نے یہ بریفنگ نہ دی کہ داتا دربار اسپتال میں ڈاکٹر دوسرے اسپتالوں کی نسبت کم تنخواہ پر کام کر رہے ہیں، اسپتال میں ہیومن ریسور و طبی آلات کی شدید کمی پائی جاتی ہے اور رات کے اوقات میں کسی بھی اسپتال میں ڈاکٹروں کا ڈیوٹی روسٹر ہوتا ہے، تمام 28 ڈاکٹر بھلا ڈیوٹی پر موجود کہاں ہو سکتے ہیں؟ اس وقت داتا دربار اسپتال کو ولن بنا کر پیش کرنے والوں نے جناب نقوی کو یہ بھی بتانے کی زحمت گوارا نہ کی کہ داتا دربار اسپتال پاکستان کے قیام سے پہلے ہی ایک ڈسپنسری کی صورت میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے برسرِ پیکار تھا۔اس اسپتال کا باقاعدہ سنگِ بنیاد ملک امیر محمد خان گورنر مغربی پاکستان نے 17 فروری 1961 بروز جمعتہ المبارک کو رکھا۔

ٹی 20 کرکٹ،گلین میکس ویل نے روہت شرما کا ریکارڈ برابر کردیا

محمکہ اوقاف پنجاب کی شبانہ روز محنت سے داتا دربار اسپتال مختلف ادوار میں ترقی کی منازل طے کرتا رہا، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شعبہ امراضِ چشم، امراضِ نسواں، امراضِ بچگان، میڈیکل اور ڈینٹل آؤٹ ڈور، شعبہ ریڈیالوجی میں ڈیجیٹل ایکسرے، کلر ڈاپلر الٹراساؤنڈ اور ای سی جی کی جدید مشینری کی فراہمی اور خون کے ٹیسٹوں کے لئے جدید آلات سے مزین لیبارٹری، امراضِ چشم و امراضِ نسواں کے لئے قابل ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے ہمراہ پنجاب بھر سے آنے والے آنکھوں کے مریضوں کے آپریشن لینزز بشمول ادویات اور شہر بھر سے آنے والے امراضِ نسواں اور ڈینٹل سرجری کے مریضوں کی صرف 50 روپے کی پرچی پر جدید طبی آلات کے ساتھ مفت آپریشن کئے جاتے ہیں اور آؤٹ ڈور میں روزانہ کی بنیاد پر آنے والے سینکڑوں مریضوں کو ایک چھت تلے مفت ادویات و علاج معالجہ کی یہ سہولت میسر ہے۔

این اے 251، پوسٹل بیلٹ نے امیدوار کی شکست کو جیت میں تبدیل کردیا

ستم ظریفی کی انتہا، پچھلے ماہ سیکریٹری صحت پنجاب جناب علی جان نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کئی سالوں سے دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش محکمہ اوقاف کی ملکیتی داتا دربار اسپتال کو یک جنبش قلم ایک اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کر دیا گیا حالانکہ اس بابت سیکریٹری اوقاف اور سیکریٹری ایکسائز و نارکوٹکس نے واضح طور پر سی ایم آفس کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ داتا دربار اسپتال کو اے این ایف کے حوالے نہ کیا جائے مگر کم عقل لوگوں نے شب خون مارتے ہوئے، داتا دربار اسپتال میں آنے والے ہزاروں مریضوں کے علاج کو نشے کے چند عادی افراد کے علاج پر قربان کر ڈالا۔

نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2024آج ہوگی

نگران حکومت کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے اس ظالمانہ فیصلے کی وجہ سے اہلِ علاقہ اور مریضوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے کیونکہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے تحت نشے کے عادی افراد کے لئے منی جیل نما ایسے اسپتال شہر سے باہر گنجان آبادی سے دور پرفضا مقام پر بنائے جاتے ہیں اور پہلے ایسی کوء مثال بھی موجود نہ ہے کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے اپنا کوئی ہسپتال اے این ایف کے سپرد کیا ہو تو پھر شہر کے وسط میں واقع داتا دربار اسپتال کو جو علاقے کے باسیوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں اور کروڑوں روپے کے طبی آلات سے لیس اس رننگ اسپتال کو اے این ایف کے حوالے کرنا سراسر زیادتی کے زمرے میں آتا ہے اور یہ نگران حکومت کا استحقاق ہی نہیں ہے اور قانون میں درج ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 کے تحت نگران حکومت مستقل بنیادوں پر کوئی بھی کام، منصوبہ شروع نہیں کرے گی بلکہ روزمرہ کے عمومی امور نمٹائے گی ویسے خاکسار کو ایک شعبہ صحت میں رپورٹنگ کرنے والے ایک معتبر صحافی دوست نے بتایا " جناب نقوی فرشتہ صفت انسان دوست آدمی ہیں، یہ اجلت بھرا فیصلہ ان سے بیوروکریسی نے کرایا ہے "……میری ناقص رائے میں سیٹیں سدا نہیں رہتیں، ہر شخص نے رب کی طرف لوٹنا ہے۔

نیزا آرم ریسلنگ چیمپئن شپ سیزن 2 کا گرینڈ فائنل 24 فروری کوہوگا

جناب محسن نقوی سے عرض تھی۔وہ داتا دربار اسپتال محکمہ اوقاف پنجاب کو واپس منتقل کرنے کے آرڈر جاری فرما کر بے دخل ہونے والے ڈاکٹروں طبی عملے اور بے یارو مددگار ہونے والے مریضوں کی دعائیں لیں۔بے شک، دعائیں انسان کو بچاتی ہیں۔بددعائیں انسان کی نسلیں برباد کر دیتی ہیں۔اللہ پاک ہمیں سمجھ بوجھ عطا فرمائے۔آمین

QOSHE -         *ایک کالم جناب محسن نقوی کے نام* - ڈاکٹر جاوید ملک
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

        *ایک کالم جناب محسن نقوی کے نام*

11 0
13.02.2024

مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے اپنی تمام عمر خدمت خلق اور لوگوں کو فائدہ پہنچانے میں گزار دی۔آپ نے غریب اور نادار طبقے بارے مالک اشتر کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا " پسماندہ طبقے بارے اللہ سے ڈرو کہ یہ مساکین، محتاج و فقراء اور معذورافراد ہیں، جن کا کوئی سہارا نہیں ہے، لہٰذا ان کا جو حق تم پر فرض ہے، اسے ادا کرو "

کاش ہم شیر خدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی مخلوق خدا کی خدمت بارے ارشادات پر عمل کرتے،اپنی ترجیحات میں حقوق العباد کو سرفہرست رکھتے باالخصوص بیمار مریضوں جس کے بارے اللہ کے آخری رسول کریم مدنی آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " جب تم کسی مریض کے پاس جاؤ، تم اس سے اپنے لئے دعا کی درخواست کرو کیونکہ اس کی دعا فرشتوں کی دعا کی طرح ہوتی ہے " (سنن ابن ماجہ 1441)

پہلے مرحلے میں وزیر اعظم ن لیگ سے دوسرے میں پیپلزپارٹی سے ہونا چاہیے، شہباز شریف کی تجویز

ان مریضوں کا خیال کرتے۔ان کے علاج معالجے میں تمام سہولیات بہم پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑتے۔

صد افسوس!

خاکسار نے محسن نقوی کے سپر کاموں پر بہت سے کالم لکھے لیکن یہ جان کر دل دکھی ہوا، انہوں نے کچھ عرصہ پہلے رات گئے مرکز تجلیات حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رح کے نام پر بننے والے داتا دربار اسپتال بلال گنج لاہور میں چھاپہ کے دوران اسپتال کے ایم ایس کو معطل، ایک لیڈی ڈاکٹر کو ملازمت سے برخاست کرنے کے ساتھ ساتھ اسپتال کا انتظام محکمہ اوقاف پنجاب سے لیکر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کو سونپ دیا اور لگے........

© Daily Pakistan (Urdu)


Get it on Google Play