We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

آبادی پر عالمی ادارےکی رپورٹ

11 3 19
09.01.2019

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی نئے سال پر آبادی کے حوالے سے گزشتہ دنوں شائع ہونے والی رپورٹ نے مجھ سمیت ہر پاکستانی کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے جس کے مطابق یکم جنوری کو دنیا بھر میں 3لاکھ 95 ہزار 72 بچوں نے جنم لیا جن میں سے 4 فیصد یعنی 15,000 بچے صرف پاکستان میں پیدا ہوئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دنیا میں پیدا ہونے والے بچوں میں سے نصف سے زائد بچے 9 ممالک میں پیدا ہوئے۔ بھارت میں 69,070، چین میں 44,760، نائیجریا میں 20,210، پاکستان میں 15,000، انڈونیشیا میں 11,000، امریکہ میں 10,900، کانگو میں 9,400، ایتھوپیا میں 9,020 اور بنگلہ دیش میں 8,370 بچے پیدا ہوئے۔

چین اور بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ممالک ہیں جن کی آبادی 2ارب 70کروڑ سے زائد ہے۔ اگر اس آبادی کے تناسب سے وہاں پیدا ہونے والے بچوں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان میں بچوں کی شرح پیدائش ان ممالک سے زائد ہے جبکہ حیران کن بات یہ ہے کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا جس کی آبادی 26کروڑ نفوس پر مشتمل ہے، وہاں نئے سال کے پہلے دن صرف 11,000 بچوں نے جنم لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی میں 2.4فیصد سالانہ کی شرح سے اضافہ ہورہا ہے جو خطے کے دوسرے ممالک سے زیادہ ہے جبکہ بھارت میں آبادی کی شرح سالانہ 1.13فیصد، ایران میں 1.2 فیصد،........

© Daily Jang