قومی معیشت کی کشتی کے ساحل تک پہنچنے میں کیا رکاوٹیں ہیں اور ان کا خاتمہ کیسے ممکن ہے،وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے گزشتہ روز بزنس سمٹ سے خطاب میں ان حوالوں سے بے لاگ حقائق قوم کے سامنے پیش کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت ہم اپنے تمام اخراجات ادھار لے کر پورے کر رہے ہیںاور ہمیں اگلے تین سال میں 70ارب ڈالر ادا کرنے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن وامان، سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل قائم نہ ہوا تو ہم دائروں میں گھومتے رہیں گے جبکہ حالات مثبت رہے تو سات فی صد شرح ترقی کے ساتھ پاکستان 2047ء تک دو ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے۔سیاسی عدم استحکام کے نتائج کی نشاندہی کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 2017ءکے بعد حکومت کی تبدیلی کا سب سے پہلا نشانہ سی پیک بنا جبکہ ہم خصوصی اقتصادی اور صنعتی زونز میں 30سے 40 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی توقع کر رہے تھے۔ تاہم خصوصی سہولت کونسل کو انہوں نے سرمایہ کاری کے فروغ کااچھا حل قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اگلے سات آٹھ سال میں ہم برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لے گئے تو ٹیک آف کر جائیں گے ۔ بلاشبہ پاکستان کو قرضوں کے بوجھ سے نجات دلانے اور معیشت کوبحران سے نکال کر ازسرنو ترقی کی راہ پر گام زن کرنے کا واحدراستہ زراعت، صنعت، معدنیات، توانائی ، آئی ٹی اور دیگر اہم شعبوں میںبڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہے۔ یہ ہدف مقامی و بیرونی نجی شعبے اور دوست ممالک کی حکومتوں کے سرگرم تعاون سے حاصل کرنے کے سلسلے میں موجودہ حکومت کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ سرمایہ کاری کی راہ میں حائل غیرضروری قواعد و ضوابط بدعنوان سرکاری اہلکاروں کی کرپشن کا راستہ ہموار کرتے ہیں لہٰذا ان کا فوری خاتمہ ، عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے ٹیکسوں کے بوجھ کی دولت مند طبقوں کی جانب منتقلی نیز غیرضروری اخراجات اور اعلیٰ حکام کی مراعات کا خاتمہ لازمی ہے۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

امریکا نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسرائیل سے جواب طلب کرلیا ہے۔

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دو فوجی گھوڑے بے قابو ہوکر دوڑ پڑے، گھوڑوں کی ٹکر سے ایک فوجی بھی زخمی ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنا گھر اپنی چھت منصوبہ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کی۔

شیر افضل کو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے ایک بار پھر شٹ اپ کال دی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی جامعات میں مظاہروں پر ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے۔

بارش کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا، کل سے ہفتہ تک صوبے کے24 اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔

ہالی ووڈ کے سن 1980 اور 1990 کے عہد کے دو بڑے اداکاروں آرنلڈ شوازینگر اور سلویسٹر اسٹالون اپنی ایکشن فلموں کی وجہ سے دنیا بھر میں معروف تھے تاہم اسکے باوجود کہ دونوں آپس میں اچھی دوستی کا تذکرہ کرتے ہیں لیکن ایکدوسرے کے حریف تھے۔

سینیٹ کا اجلاس کل شام 4 بجے اسلام آباد میں ہوگا، اس حوالے سے 17 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف تحریری سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سردار لطیف کھوسہ نےآئندہ ہفتے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہونے کا دعویٰ کردیا۔

وہ 13 سال کی ہے اور پرفارمنگ آرٹس کو آگے بڑھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے، نواز الدین صدیقی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کو تین روزہ دورے میں اسلام آباد کے علاوہ ایبٹ آباد اور لاہور بھی لے جایا جائے گا۔

سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، ترجمان این ڈی ایم اے

بالی ووڈ اداکار راج کمار رائو کا کہنا ہے کہ پرکشش نظر آنے کا دبائو خواتین اداکارائوں کی طرح مرد اداکاروں پر بھی بہت زیادہ ہے۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

29 1
25.04.2024

قومی معیشت کی کشتی کے ساحل تک پہنچنے میں کیا رکاوٹیں ہیں اور ان کا خاتمہ کیسے ممکن ہے،وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے گزشتہ روز بزنس سمٹ سے خطاب میں ان حوالوں سے بے لاگ حقائق قوم کے سامنے پیش کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت ہم اپنے تمام اخراجات ادھار لے کر پورے کر رہے ہیںاور ہمیں اگلے تین سال میں 70ارب ڈالر ادا کرنے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن وامان، سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل قائم نہ ہوا تو ہم دائروں میں گھومتے رہیں گے جبکہ حالات مثبت رہے تو سات فی صد شرح ترقی کے ساتھ پاکستان 2047ء تک دو ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے۔سیاسی عدم استحکام کے نتائج کی نشاندہی کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 2017ءکے بعد حکومت کی تبدیلی کا سب سے پہلا نشانہ سی پیک بنا جبکہ ہم خصوصی اقتصادی اور صنعتی زونز میں 30سے 40 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی توقع کر رہے تھے۔ تاہم خصوصی سہولت کونسل کو انہوں نے سرمایہ کاری کے فروغ کااچھا حل قرار دیتے ہوئے........

© Daily Jang


Get it on Google Play