وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم ملکی معیشت کی بحالی کے لئے غیر روایتی اقدامات کر رہی ہے۔ اس کا سب سے اہم نکتہ ملک کے اندر وسائل پر زیادہ سے زیادہ انحصار ہے جس کیلئے محصولات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لئے جو روڈ میپ بنایا گیا ہے اس پر عملدرآمد کے لئے آئی ایم ایف اور دوست ملکوں سے قرضے بھی حاصل کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہے ہیں ان کہنا ہے کہ قومی خزانے کا سینکڑوں ارب قانونی تنازعات کا شکار ہے۔ انہوں نے ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور ان کے ساتھ متعلقہ افسروں کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی واضح کیا ہے کہ اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی۔ لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا۔ واضح رہے کہ ملکی معیشت میں ٹیکس کا حصہ 9فیصد ہے جو خطے میں سب سے کم ہے۔ ماضی میں ایمنسٹی اسکیمیںجاری کی جاتی رہی ہیں جن کا مقصد یہ ہوتا تھا کہ لوگ اپنے اثاثے ظاہر کرکے معمولی سا ٹیکس ادا کرکے قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔ 2022ءمیں اس حوالے سے ایک انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس بھی جاری ہوا تھا۔ماضی میں کچھ افراد نے کالا دھن تو سفید کروایا لیکن اس سے ملک کی معاشی ترقی کو کوئی زیادہ مددفراہم نہ ہوسکی۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر تک رہیں گے۔ جولائی تک پی آئی اے پرائیویٹائز ہوجائے گی ۔ اسلام آباد ایئر پورٹ کی نجکاری کے لئے ترکیہ اور یو رپ سے بات چیت جاری ہے۔ ڈیجیٹل پاکستان کیلئے ورلڈ بینک 10 سال تک سپورٹ کرنے کو تیار ہے۔ آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔ عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے۔ روپیہ مستحکم اور مہنگائی اگلے سال کے آخر تک سنگل ڈیجٹ تک آجائے گی۔ توقع ہے ان اقدامات سے معاشی حالت بتدریج بہتر ہوگی۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا۔

رواں برس موسم گرما میں ’دی گلاس ورکر‘ پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے جبکہ ن لیگ سندھ کے رہنما بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کی بند کی گئی شاہراہوں میں سے کچھ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی ضرورت سے زائد شوگر برآمد کی درخواست کاجائزہ لیا گیا۔

ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی، آئی ایس پی آر

بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان، ایران کے تعلقات تاریخ، ثقافت اور مذہب سے جڑے ہیں۔

ایرانی صدر نے ڈگری دیے جانے کے بعد جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور پروٹوکول کو ہٹا کر اُن سے ملاقات بھی کی۔

بانی پی ٹی آئی نے ان رہنماؤں کی چال انہیں پر الٹ دی، رہنما تحریک انصاف

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات کا تاثر کو مسترد کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے جامشورو میں سگریٹ کی غیر قانونی فیکٹری سیل کردی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئین کے آرٹیکل 25 میں ترمیم کا دستور (ترمیمی) بل 2024 کی حمایت کردی۔

وزیرِ اعظم سے چیئرمین چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائیڈونگ بھی شریک تھے۔

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نےزرتاج گل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ لیگل ایشو پر سیاست نہ کی جائے۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ منیشا کوئرالہ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی آئندہ آنیوالی پیریڈ ڈرامہ سیریز ہیرا منڈی میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

28 0
24.04.2024

وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم ملکی معیشت کی بحالی کے لئے غیر روایتی اقدامات کر رہی ہے۔ اس کا سب سے اہم نکتہ ملک کے اندر وسائل پر زیادہ سے زیادہ انحصار ہے جس کیلئے محصولات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لئے جو روڈ میپ بنایا گیا ہے اس پر عملدرآمد کے لئے آئی ایم ایف اور دوست ملکوں سے قرضے بھی حاصل کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہے ہیں ان کہنا ہے کہ قومی خزانے کا سینکڑوں ارب قانونی تنازعات کا شکار ہے۔ انہوں نے ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور ان کے ساتھ متعلقہ افسروں کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی واضح کیا ہے کہ اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی۔ لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا۔ واضح رہے کہ ملکی معیشت میں ٹیکس کا حصہ 9فیصد ہے جو خطے میں سب سے کم ہے۔ ماضی میں ایمنسٹی اسکیمیںجاری کی جاتی رہی ہیں جن کا........

© Daily Jang


Get it on Google Play