ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی ، نیک خواہشات اوردونوں ملکوں کے دیرینہ اورخوشگوار تعلقات کی تجدید کی غرض سے پیر کے روز اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔یہاں ان کا قیام تین روز رہے گا۔اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہونگے۔ خاتون اول، وزیر خارجہ،کابینہ کے دیگر ارکان اور صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والی ایرانی سرکردہ شخصیات وفد میں شامل ہیں۔صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقاتیں ایرانی صدر کے اس دورے کا حصہ ہیں۔ معزز مہمان لاہور اور کراچی بھی جائیں گے جہاں مزار قائد پر حاضری اور گورنروں اور وزرائے اعلیٰ سے انکی ملاقات ہوگی۔کراچی میں منگل کے روزمعزز مہمانوںکی آمد کے سلسلے میں عام تعطیل ہے۔جامعہ کراچی میں منعقدہ تقریب میں صدر ایران کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند عطا کی جائے گی جبکہ ان کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدیٰ کی تحریر کردہ کتاب کی رونمائی ہوگی۔پاکستانی اور ایرانی وفود کے درمیان ہونے والے باضابطہ مذاکرات میں تجارت، توانائی،زراعت اور عوامی رابطوں سے متعلقہ امور شامل ہیں۔ پاکستان کے ایران کے ساتھ 76برس پر محیط تعلقات کی نوعیت کثیرالجہتی ہے ،جس میں سر فہرست دونوں کا ہمسایہ ہونا ہے اور اس کی بدولت عوامی رابطے اور دوطرفہ تجارت انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تجارتی حجم اڑھائی ارب ڈالر ہے،اور اسے مستقبل قریب میں پانچ ارب ڈالر پر لے جانے کا ہدف مقرر ہے تاہم صدر ابراہیم رئیسی نے 10ارب ڈالر پر لے جانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔امید ہے کہ اس کے سمیت دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کیلئے اعلیٰ ترین اختیاراتی وفد کا یہ دورہ سنگ میل ثابت ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پمز کی تین لیڈی ڈاکٹرز نے بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا۔

رشی سونک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کے لیے ایک ایئر فیلڈ اسٹینڈ بائی کے طور پر موجود ہے، کمرشل پروازیں بھی تیار ہیں۔

ملاقات میں حکومتی، مالیاتی اداروں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز سے اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

دونوں ملکوں کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ دونوں اطراف قیدیوں کے جرمانے معاف کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے جیب سے قرآن پاک نکال کر اس پر قسم کھا کر کہا کہ نواز شریف کو خرابی صحت کی بنا پر لاہور سے لندن بھجوانے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو نئی امریکی سیکیورٹی امداد فراہم کردیں گے۔

ملاقات میں علاقائی امن و استحکام اور بارڈر سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے 20 اپریل کو شاہراہ ایران کے نام سے منسوب کرنے کی وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دی۔

اعلامیہ کے مطابق نجکاری عمل کے ایک حصے کے طور پر وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی تقسیم اور تنظیم نو کی منظوری دی تھی۔

شاہراہ قائدین گرومندر سے لے کر شاہراہ فیصل تک دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے مکمل بند ہوں گے۔

بجرنگی بھائی جان اور رائوڈی راٹھور سیکوئیل کے مسودے تیار ہیں، اسکی تصدیق پروڈیوسر کے کے رادھا موہن نے کی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکار سافٹ ٹارگٹ بن گئے، رواں ہفتے کسٹم اہل کاروں کو دو بار نشانہ بنایا گیا،8 جان سے جا چکے ہیں۔

وزیر خارجہ کے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے مناسب وقت پر اعلان کیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ

گلووسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ظفر گوہر نے ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

13 0
23.04.2024

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی ، نیک خواہشات اوردونوں ملکوں کے دیرینہ اورخوشگوار تعلقات کی تجدید کی غرض سے پیر کے روز اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔یہاں ان کا قیام تین روز رہے گا۔اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہونگے۔ خاتون اول، وزیر خارجہ،کابینہ کے دیگر ارکان اور صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والی ایرانی سرکردہ شخصیات وفد میں شامل ہیں۔صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقاتیں ایرانی صدر کے اس دورے کا حصہ ہیں۔ معزز مہمان لاہور اور کراچی بھی جائیں گے جہاں مزار قائد پر حاضری اور گورنروں اور وزرائے اعلیٰ سے انکی ملاقات ہوگی۔کراچی میں منگل کے روزمعزز مہمانوںکی آمد کے سلسلے میں عام تعطیل ہے۔جامعہ کراچی میں منعقدہ تقریب میں صدر ایران کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند عطا........

© Daily Jang


Get it on Google Play