سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں برادر اسلامی ملک کے اعلیٰ سطح کے بڑے وفد کی پاکستان آمد کو دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود پرجوش تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کہا جاسکتا ہے جس میں اقتصادی تعاون زیادہ منظم بنیادوں پر استوار ہوکر شراکت داری میں ڈھلتا محسوس ہو رہا ہے جبکہ علاقائی سلامتی کے تقاضوں کے پیش نظر باہمی تعاون کی ضرورت بھی اجاگر ہورہی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے وفود کی سطح پر ملاقات کے بعد میڈیا کانفرنس میں جن خیالات کا اظہار کیا ان سے پاک سعودی تعلقات زیادہ وسعت اور گہرائی کی طرف بڑھنے کے امکانات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے تجارتی بنیادوں پر سرمایہ کاری راغب کرنے کی پاکستانی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے جہاں اس سے دونوں ممالک کے لئے نمایاں فوائد کی توقعات کا اظہار کیا وہاں پاک سعودیہ اقتصادی تعاون وسیع کرنے کے پہلو بہ پہلو علاقائی سیکورٹی کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت بھی اجاگر کی۔ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں سعودی وفد نے اسلام آباد میں بہت مصروف وقت گزارا۔ معزز مہمان نے وفد کے ہمراہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کیں اور وزیراعظم کی زیرصدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس کے دوران ایپکس کمیٹی سے بھی ملاقات کی جس میں پاک آرمی کے سربراہ جنرل عاصم منیر خصوصی طور پر شریک تھے۔ پاکستانی اور سعودی وزرائے خارجہ کی مشترکہ صدارت میں سرمایہ کاری کانفرنس کا اجلاس بھی ہوا جس میں پاکستان میں بڑے پیمانے پر ہونے والی سعودی سرمایہ کاری کے مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کے تمام بڑے خدشات کے سدّباب کا وعدہ کرتے ہوئے 32ارب ڈالر کی ممکنہ سرمایہ کاری کے 25منصوبوں کی پیشکش کی ہے جن میں پی آئی اے، ایئر پورٹس کی نجکاری، کانکنی کی بڑی سائٹس سے گوادر تک ریلوے لنک اور بھاشا ڈیم، مٹیاری، مورو، رحیم یار خان اور غازی بروتھا سے فیصل آباد ٹرانسمیشن لائنز اور سیمی کنڈیکٹر چپ بنانے، فائیو اسٹار ہوٹل کی فیزیبلٹی ، 50ہزار ایکڑ اراضی کی کارپوریٹ فارمنگ کے لئے لیز اور 10ارب ڈالر کی گرین فیلڈ ریفائنری سمیت 25شعبے شامل ہیں۔ گرین فیلڈ ریفائنری حب یا گوادر میں بنے گی اور اسے 20سال تک کی ٹیکس چھوٹ حاصل ہوگی۔ کئی اہم منصوبوں پر معاملات پہلے سے پائپ لائن میں ہیں۔ ان منصوبوں پر عملدرآمد سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے راستے کھلیں گے، تجارت بڑھے گی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ مذاکرات کا یہ سلسلہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں کا حصہ ہے جس میں آرمی چیف جنرل آصف منیر بھی شامل ہیں۔ سعودی وفد کا یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد ہوا ہے اور کئی حوالوں سے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ سعودی ولی عہد مئی کے مہینےمیں پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ پی ایم ہائوس میں سعودی وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم میاں شہباز شریف نےدرست نشاندہی کی کہ سعودی وفد کا یہ دورہ پاک سعودیہ اسٹرٹیجک و تجارتی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔ مہمان وزیر خارجہ کی طرف سے پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے سعودی عرب کے کلیدی کردار کی یقین دہانی نے پاکستانیوں کا اعتماد بڑھایا ہے جبکہ پاکستان اپنی افرادی قوت کی تربیت، تجارتی مواقع بہتر طور پر بروئے کار لانے سمیت کئی امور پر توجہ دے رہا ہے۔ توقع کی جانی چاہئے کہ پاک سعودی تعلقات میں نمایاں ہونے والی یہ نئی پیش رفت ہر لحاظ سے دونوں ملکوں کے لئے فائدہ مند ہوگی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداران سے ملاقات کی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے آج کراچی میں کھیلا جائےگا۔

کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، موقع پر موجود شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔

مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 26 اپریل کو ہوگی۔

وزیر خزانہ نے زرعی شعبے کی کارکردگی، مہنگائی کے دباؤ میں کمی، مستحکم شرح مبادلہ، کم ہوتے تجارتی خسارے پر گفتگو کی۔

شو کی ریکارڈنگ کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی جو ثانیہ مرزا نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

نوشکی قومی شاہراہ پر ہفتے کے روز بس سے اتار کر 12 مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

شاندانہ گلزار نے پارٹی میں سینیئر رہنماؤں کو نظرانداز کیےجانے کا شکوہ بھی کیا۔

ونواٹو ویمن ٹیم کو درکار رقم کسی فل ممبر ٹیم کے کھلاڑی کی ایک میچ فیس کے برابر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اخوند زادہ چٹان جلسے سے خطاب کے بعد واپس خار آرہے تھے۔

ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا وزیراعظم شہبازشریف کا بہت بڑا کارنامہ تھا، رہنما ن لیگ

بالی ووڈ کے معروف فلم پروڈیوسر بانی کپور نے اپنی نوجوانی کے اس عہد کو یاد کیا جب وہ ماضی کے شہرت یافتہ اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر آنجہانی راج کپور کے سرونٹ کوارٹرز میں رہتے تھے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت نے پندرہ روزہ نیلامی میں 538 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کئے ہیں۔

عالمی منڈی میں تیل و گیس کی قیمت میں 3 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوکرین کی درخواست پر جمعہ کو نیٹو یوکرین کونسل کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

QOSHE - اداریہ - اداریہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

اداریہ

19 32
18.04.2024

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں برادر اسلامی ملک کے اعلیٰ سطح کے بڑے وفد کی پاکستان آمد کو دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود پرجوش تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کہا جاسکتا ہے جس میں اقتصادی تعاون زیادہ منظم بنیادوں پر استوار ہوکر شراکت داری میں ڈھلتا محسوس ہو رہا ہے جبکہ علاقائی سلامتی کے تقاضوں کے پیش نظر باہمی تعاون کی ضرورت بھی اجاگر ہورہی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے وفود کی سطح پر ملاقات کے بعد میڈیا کانفرنس میں جن خیالات کا اظہار کیا ان سے پاک سعودی تعلقات زیادہ وسعت اور گہرائی کی طرف بڑھنے کے امکانات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے تجارتی بنیادوں پر سرمایہ کاری راغب کرنے کی پاکستانی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے جہاں اس سے دونوں ممالک کے لئے نمایاں فوائد کی توقعات کا اظہار کیا وہاں پاک سعودیہ اقتصادی تعاون وسیع کرنے کے پہلو بہ پہلو علاقائی سیکورٹی کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت بھی اجاگر کی۔ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں سعودی وفد نے اسلام آباد میں بہت مصروف وقت گزارا۔ معزز مہمان نے وفد کے ہمراہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کیں اور وزیراعظم کی زیرصدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اجلاس کے دوران ایپکس کمیٹی سے بھی ملاقات کی جس........

© Daily Jang


Get it on Google Play