غیر مساوی تقسیم دولت نے وطن عزیز کو معاشی اور سماجی طور پر جس مقام پر لاکھڑا کیا ہے، اس کی ایک جھلک عالمی بینک کی تازہ ترین رپورٹ میں دیکھنے کو ملتی ہے جس میں پاکستان کو اخراجات زندگی کے مسلسل بحران سے دوچار ملک قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں غذائی عدم تحفظ بڑھ گیا ہے جبکہ تعلیم و صحت کی خدمات تک فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہے۔سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے 43اضلاع میں شدید غذائی عدم تحفظ 29سے بڑھ کر 32 فیصد پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات میں اضافے سے اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ یہ تعداد اس وقت ڈھائی کروڑ ہے۔ 2022سے اب تک شدید بارشوں اور سیلابوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی تاحال بحال نہیں ہوسکے نیز مہنگائی کی نہ رکنے والی لہر غریب اور عام آدمی کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔عالمی بینک کی یہ رپورٹ ایوان اقتدار اور مراعات یافتہ طبقے کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ملکی آبادی جو 25 کروڑ نفوس تک پہنچ رہی ہے اور جس کا 65 فیصد سے زیادہ حصہ نوجوان نسل پر مشتمل ہے ،اس کے ہاتھوں میں کل ملک کی باگ ڈور ہوگی، فی الحال اس کی اکثریت بیکاری کا چلتا پھرتا نمونہ بنی ہوئی ہے، تاہم قابل عمل منصوبہ بندی سے اسے فعال بنانا عین ممکن ہے۔ ملک میں قدرتی وسائل کی کمی نہیں اور یہ ایک محنتی قوم ہے اور مناسب توجہ دیتے ہوئے اسے ترقی یافتہ ملکوں کے برابر لانے میں کوئی امر مانع نہیں۔ یہ ذمہ داریاں ہمیشہ حکومت وقت پر عائد ہوا کرتی ہیں۔ دوسری سیاسی جماعتوں اور کلیدی طبقوں کو بھی صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے حالات سنوارنے میں حکومت کا ساتھ دینا چاہئے اور سیاسی کشیدگی کے بجائے افہام و تفہیم کے ساتھ سب کو قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

ایرانی مسلح افواج کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز پر 2 پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ پاکستانی دفتر خارجہ نے ایرانی حکومت کے سامنے اٹھا دیا۔

پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے اسرائیل پر ایرانی حملے کے حقائق جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملے کا مقصد مقبوضہ فلسطین میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنانا تھا، کسی شہری، غیر فوجی مراکز بشمول شہروں، اسپتالوں، عبادت گاہوں، انفرااسٹرکچر وغیرہ کو نشانہ نہیں بنایا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ملک تمام سیاسی پارٹیوں میں سے پیپلز پارٹی نمایاں ہے کہ آئین کی بحالی ،جمہوریت کی خاطر نمایاں پارٹی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے بعد حیدرآباد میں آئی ٹی کورسز کے داخلے جاری ہیں۔

آسٹریلیا کے ارب پتی نے ٹائی ٹینک 2 بنانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی اداکارہ رشمیکا منڈانا جنھوں نے 2021 کی ہٹ فلم پشپا میں سری ولی کا کردار ادا کیا تھا، تاہم اب وہ اس فلم کے سیکوئل پشپا ٹو، دی رول میں کردار کی تبدیلی کے بعد سری ولی 2.0 کے کردار میں نظر آئیں گی۔

بارش کی پیشگوئی کے باعث پاکستان کا کل شیڈول پریکٹس سیشن بھی منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل میمن کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ نتن یاہو کو پتہ ہے جس دن جنگ ختم ہوگی، اُس کا خاتمہ ہوجائے گا۔

سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کی منگل 16 اپریل کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خوشی ہے بینظیر بھٹو (بی بی) کی دی ہوئی ذمے داری پوری کردی۔

ایران کے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد روس نے فریقین سے تحمل کے مظاہرے کا مطالبہ کیا۔

پاکستانی والی بال ٹیم کے نئے کوچ ارجنٹائن کے روبن وولوچن نے اسلام آباد میں جاری قومی کیمپ میں اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ اپنا ٹیلنٹ اپنی بیٹی کو منتقل کرنے کی کوشش کریں گے۔

سابق مندوب نے یہ بھی کہا کہ ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل کوئی قدم اٹھاتا ہے تو اس کا جواب شدید ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے شوہر کی انتخابی مہم تیز کردی۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

14 1
15.04.2024

غیر مساوی تقسیم دولت نے وطن عزیز کو معاشی اور سماجی طور پر جس مقام پر لاکھڑا کیا ہے، اس کی ایک جھلک عالمی بینک کی تازہ ترین رپورٹ میں دیکھنے کو ملتی ہے جس میں پاکستان کو اخراجات زندگی کے مسلسل بحران سے دوچار ملک قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں غذائی عدم تحفظ بڑھ گیا ہے جبکہ تعلیم و صحت کی خدمات تک فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہے۔سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے 43اضلاع میں شدید غذائی عدم تحفظ 29سے بڑھ کر 32 فیصد پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات میں اضافے سے اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ یہ تعداد اس وقت ڈھائی کروڑ ہے۔ 2022سے اب تک شدید بارشوں اور سیلابوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی تاحال بحال نہیں ہوسکے نیز مہنگائی کی نہ رکنے والی لہر غریب اور عام آدمی کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔عالمی بینک کی یہ رپورٹ ایوان اقتدار اور مراعات یافتہ طبقے کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ملکی آبادی جو 25 کروڑ........

© Daily Jang


Get it on Google Play