چند روز قبل بہاولنگرمیں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جسے فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کاوشوں سے حل کرلیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود انتہائی قابل مذمت صورت حال سامنے آئی کہ بے لگام سوشل میڈیا پر زہریلا پروپیگنڈہ کیا گیا جس سے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں میں ٹکرائواور تقسیم کا مذموم تاثر دینے کی کوشش کی گئی۔ پاک فوج نے اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کا اعلان کیا ہے اور پنجاب حکومت نے اس پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔ محکمہ داخلہ اور دیگر سکیورٹی اداروں کے حکام ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ مشترکہ ٹیم مکمل انکوائری کرے گی تاکہ اصل حقائق کو منظر عام پر لایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے تاہم اس بات کا عزم بھی ظاہر کیا گیا کہ مفاد پرستوں کو ملکی خدمت کرنے والی تمام فورسز کے درمیان موجود اتحاد اور تعاون کے جذبے کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معاملہ حل ہونے کے باوجود مخصوص عناصر نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ شروع کردیا۔ اس واقعہ کی تفتیش کے لئے مشترکہ انکوائری ٹیم بنادی ہے۔ آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اس واقعہ کو اسپیشل انیشی ٹو پولیس اسٹیشنز کے ایس او پیز کو فالو نہ کرنا قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو بھی سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئیں۔ فورس پر لازم ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ یا غیر ضروری تنقید پر کان نہ دھرے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا شکار نہ ہو۔ پولیس اور تمام سکیورٹی ادارے مل کر دہشت گردوںاور شرپسندوں کو نیست و نابود کرکے پاکستان کو محفوظ بنانے کے مشن پر گامزن رہیں گے۔ بہاولنگر واقعہ کی مشترکہ انکوائری ایک اچھا اقدام ہے۔ ذمہ داروں کا تعین ہونا ضروری ہےتاکہ آئندہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہوتاہم سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف طنزیہ، تمسخرانہ، جھوٹ اور شرانگیز پروپیگنڈہ ناقابل برداشت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیارے غزہ میں موجود نہیں ہیں۔

ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ مخالفین کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آئیں گے۔

اردن کے حکام نے کہا کہ وہ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ایرانی طیارے کو مار گرانے کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

اپنے بیان میں ایڈرین واٹسن کا کہنا تھا کہ سویلین جہاز کو قبضے میں لینا ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا اقدام قزاقوں جیسا ہے۔

کیبل کار کا حادثہ جمعے کے روز پیش آیا تھا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیکریٹری داخلہ فضل الرحمان جے آئی ٹی کے کنونیر مقرر کیے گئے ہیں۔

دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقیدے، مشترکہ اقدار اور ثقافت پر مبنی ہیں: وزیراعظم

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات تھانہ ڈھمن کے علاقہ ڈھوک میاں محراب میں پیش آئی۔

انھوں نے مزید لکھا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی جوائنٹ سیشن کے لیے ان کے پروڈکشن آرڈرجاری کریں۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ہم 6 جماعتی اتحاد کا حصہ نہیں ہیں۔

سکھ یاتری 22 اپریل کو واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹیم اپنا کام کر رہی ہے، جلد ہی ٹھوس پیش رفت نظر آئے گی۔

شیخوپورہ کے کمپنی باغ میں جھولا گرنے کے حادثے میں 5 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران و جوان اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بہت جلد اعلیٰ سطح وفد پاکستان تشریف لا رہا ہے۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

13 0
14.04.2024

چند روز قبل بہاولنگرمیں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جسے فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کاوشوں سے حل کرلیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود انتہائی قابل مذمت صورت حال سامنے آئی کہ بے لگام سوشل میڈیا پر زہریلا پروپیگنڈہ کیا گیا جس سے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں میں ٹکرائواور تقسیم کا مذموم تاثر دینے کی کوشش کی گئی۔ پاک فوج نے اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کا اعلان کیا ہے اور پنجاب حکومت نے اس پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔ محکمہ داخلہ اور دیگر سکیورٹی اداروں کے حکام ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ مشترکہ ٹیم مکمل انکوائری کرے گی تاکہ اصل حقائق کو منظر عام پر لایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے تاہم اس بات کا عزم بھی ظاہر کیا گیا کہ مفاد پرستوں کو ملکی خدمت کرنے والی تمام فورسز کے درمیان موجود اتحاد اور تعاون........

© Daily Jang


Get it on Google Play