9مئی کے واقعات کےحوالے سے جہاں اس امر پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ انکے ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہئے وہاں یہ بات بھی پیش نظر رکھنے کی ہے کہ قانون جہاں جہاں انسانی حقوق کے حوالے سے رعایتیںدیتا ہے وہاں انکا اطلاق کیا جانا چاہئے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے پاک فوج کی حراست میں موجود 20افراد کی سزا میں عید الفطر کے موقع پر رعایت اس کی مثال ہے ۔ فوجی عدالتوں سے ایک ایک سال کی سزا سنائے گئے 20افراد کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء کے تحت عیدالفطر پر یہ رعایت دی گئی ہے۔28مارچ کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے اپنے 13دسمبر 2023ء کے حکم نامہ میں ترمیم کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کو 9مئی کے واقعات میں ملوث سویلینز کے محفوظ شدہ ایسے فیصلے سنانے کی اجازت دی تھی جن میں الزام کی نوعیت کم سنگین ہو۔ یہ حکم اٹارنی جنرل کی ایک استدعا کے بعد دیا گیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ جن زیر حراست افراد کو الزامات کی نوعیت کے اعتبار سے کم سزا ملنے کی توقع ہے ان کے فیصلوں کے اعلان سے قانون کے مطابق انہیں عیدالفطر کے موقع پر رعایت مل سکتی ہے۔ عدالت نے مذکورہ حکم ایک انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران دیا تھا اور کہا تھاکہ باقی معاملات انٹرا کورٹ اپیل کے فیصلے تک اسی طرح جاری رہیں گے۔ عدالتی بنچ نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان افراد کی فہرست پیش کریں جنہیں عید سے قبل رہا کیا جاناہے۔ پیر کے روز اٹارنی جنرل نے مجرموں کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔ جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ 20مجرموں کو 6اور 7اپریل کو رہا کردیا گیا ہے۔ رہا ہونیوالے کسی مجرم نے اپنی سزا مکمل نہیں کی تھی۔ جہاں تک انٹرا کورٹ اپیل کا تعلق ہے، اس کے فیصلے کا سب ہی کو انتظار ہے کیونکہ اس پر کئی امور کا دارومدار ہے۔

اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کا ہونا یا نہ ہونا میرا مسئلہ نہیں، ایس آئی ایف سی سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے سندھ میں استحکام آئے گا۔

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک، 2 ملزمان ملت پارک کے علاقے میں مارے گئے۔

کرائیڈن میں لاہور اور کراچی جیسا ماحول ہے، ہال کے دروازے کھلنے کے بعد سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

رہنماؤں کی جانب سے بنیادی قومی مفادات پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

مقبوضہ کشمیر کی مساجد سے کل عید منانے کے اعلانات کیے گئے ہیں۔

فلم سے متعلق ٹریڈ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 میں پشپا 2 ایسی فلم ہے جس سے ناصرف جنوبی بھارت بلکہ شمالی بھارت میں بھی امیدیں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطر پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

18 اور 21 اپریل کو ہونیوالے ابتدائی دو میچز اب صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوں گے، پی سی بی

عید الفطر دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے اور ایثار و قربانی کا دن ہے۔ اخوت، رواداری سے سرشار ہو کر ایک متحد قوم بننے کی کوشش کریں، صدر مملکت

بالی ووڈ کے معروف فلمساز، ٹیلیویژن پرسنالٹی اور اداکار کرن جوہر نے بالی ووڈ کی سابق اداکارہ فرح خان کی کریو گرافی کی تعریف کرتے ہوئے 1998 کی فلم ڈپلیکیٹ کے ایک پرانے گانے میں شاہ رخ خان کی رقص کو طاقت کا آتش فشاں قرار دیا۔

النصر سے کھیلنے والے دُنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو حریف کھلاڑی کو کہنی مارنے کے سبب ریڈ کارڈ دیکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

امریکی قونصل جنرل نے اپنی اہلیہ کے لیے کنگن خریدے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان حاتم بن طارق ٹیلی فون کیا اور انھیں عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔

دہشتگرد تنظیم کی جانب سے دی گئی دھمکیوں سے باخبر ہیں، مانچسٹر پولیس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

25 0
10.04.2024

9مئی کے واقعات کےحوالے سے جہاں اس امر پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ انکے ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہئے وہاں یہ بات بھی پیش نظر رکھنے کی ہے کہ قانون جہاں جہاں انسانی حقوق کے حوالے سے رعایتیںدیتا ہے وہاں انکا اطلاق کیا جانا چاہئے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے پاک فوج کی حراست میں موجود 20افراد کی سزا میں عید الفطر کے موقع پر رعایت اس کی مثال ہے ۔ فوجی عدالتوں سے ایک ایک سال کی سزا سنائے گئے 20افراد کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء کے تحت عیدالفطر پر یہ رعایت دی گئی ہے۔28مارچ کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے اپنے 13دسمبر 2023ء کے حکم نامہ میں ترمیم کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کو 9مئی کے واقعات میں ملوث سویلینز کے محفوظ شدہ ایسے فیصلے سنانے کی اجازت دی تھی جن میں الزام کی نوعیت کم سنگین ہو۔ یہ حکم اٹارنی جنرل کی ایک استدعا کے بعد دیا گیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ جن زیر حراست افراد کو الزامات کی نوعیت کے........

© Daily Jang


Get it on Google Play