وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران 5 ارب ڈالر کے نئے سرمایہ کاری پیکیج، معیشت کی شرح نمو بڑھنے اور ترقی کے آثار نظر آنے سے متعلق عالمی اداروں کی رپورٹوں، مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے امکانات، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری سے حکومتی مالیات میں بہتری کی توقعات، آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت اور اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے پر اعتماد ہونے کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںتیزی کی بڑی لہر چھائی رہی ۔ تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ منگل کے روز صبح 10 بجے تک بنچ مارک 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ گزشتہ روز 100 ایڈیکس 1203پوانئٹس کے اضافے کے بعد 69619پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاتھا۔ گزشتہ ہفتے انڈیکس نے 68 ہزار کی حد عبور کی تھی۔ ایک سال کے دوران بنچ مارک 30 ہزار پوائنٹس بڑھا ہے۔ پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں 33 کروڑ 58لاکھ شیئر کے سودے ہوئے۔ تیزی کے سبب 59 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں ایک کھرب 38 ارب 2 کروڑ 13لاکھ 47 ہزار948روپے کا اضافہ ہوا۔ سرمائے کا مجموعی حجم 96 کھرب 82ارب 65 کروڑ 58 لاکھ 18 ہزار 912روپے ہوگیا۔ مجموعی طور پر 345کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ ریکوڈک میں متوقع سعودی سرمایہ کاری کے باعث تیل اور گیس کے حصص کی کارکردگی مضبوط رہی۔ ماہرین کے مطابق کارپوریٹ نتائج کے سیزن نے بھی مارکیٹ میں تیزی پیدا کی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان یقیناً معاشی محاذ پر پیش رفت کے مثبت اشارے ہیں لیکن یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ کیا اسٹاک مارکیٹ تیزی کے اس رجحان کو برقرار رکھ پائے گی؟ اسٹاک مارکیٹ سے حاصل ہونےوالے سرمایہ کو منافع بخش زون میں استعمال کرکے معاشی دبائوکم کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کا ہونا یا نہ ہونا میرا مسئلہ نہیں، ایس آئی ایف سی سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے سندھ میں استحکام آئے گا۔

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک، 2 ملزمان ملت پارک کے علاقے میں مارے گئے۔

کرائیڈن میں لاہور اور کراچی جیسا ماحول ہے، ہال کے دروازے کھلنے کے بعد سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

رہنماؤں کی جانب سے بنیادی قومی مفادات پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

مقبوضہ کشمیر کی مساجد سے کل عید منانے کے اعلانات کیے گئے ہیں۔

فلم سے متعلق ٹریڈ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 میں پشپا 2 ایسی فلم ہے جس سے ناصرف جنوبی بھارت بلکہ شمالی بھارت میں بھی امیدیں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطر پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

18 اور 21 اپریل کو ہونیوالے ابتدائی دو میچز اب صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوں گے، پی سی بی

عید الفطر دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے اور ایثار و قربانی کا دن ہے۔ اخوت، رواداری سے سرشار ہو کر ایک متحد قوم بننے کی کوشش کریں، صدر مملکت

بالی ووڈ کے معروف فلمساز، ٹیلیویژن پرسنالٹی اور اداکار کرن جوہر نے بالی ووڈ کی سابق اداکارہ فرح خان کی کریو گرافی کی تعریف کرتے ہوئے 1998 کی فلم ڈپلیکیٹ کے ایک پرانے گانے میں شاہ رخ خان کی رقص کو طاقت کا آتش فشاں قرار دیا۔

النصر سے کھیلنے والے دُنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو حریف کھلاڑی کو کہنی مارنے کے سبب ریڈ کارڈ دیکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

امریکی قونصل جنرل نے اپنی اہلیہ کے لیے کنگن خریدے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان حاتم بن طارق ٹیلی فون کیا اور انھیں عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔

دہشتگرد تنظیم کی جانب سے دی گئی دھمکیوں سے باخبر ہیں، مانچسٹر پولیس

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

15 0
10.04.2024

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران 5 ارب ڈالر کے نئے سرمایہ کاری پیکیج، معیشت کی شرح نمو بڑھنے اور ترقی کے آثار نظر آنے سے متعلق عالمی اداروں کی رپورٹوں، مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے امکانات، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری سے حکومتی مالیات میں بہتری کی توقعات، آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت اور اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے پر اعتماد ہونے کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںتیزی کی بڑی لہر چھائی رہی ۔ تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ منگل کے روز صبح 10 بجے تک بنچ مارک 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ گزشتہ روز 100 ایڈیکس 1203پوانئٹس کے اضافے کے بعد 69619پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاتھا۔ گزشتہ ہفتے انڈیکس نے 68 ہزار کی حد عبور کی تھی۔ ایک سال کے دوران بنچ مارک 30 ہزار پوائنٹس بڑھا ہے۔ پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں 33 کروڑ 58لاکھ شیئر کے سودے ہوئے۔ تیزی........

© Daily Jang


Get it on Google Play