پورے ملک خصوصاً کراچی میں لوٹ مار ، ڈکیتیوں اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں متعلقہ اداروں کی ناکامی کی اصل وجہ کیا ہے؟ اتوار کے روز کی تین خبروں سے اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔پہلی خبر یہ ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے پوش علاقوں میں بینک ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان شیر مالک اور عرفان کو گرفتار کیا جن کے خلاف درخشاں اور بوٹ بیسن تھانے میں 36لاکھ اور 19لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمات درج ہیںلیکن کوئی ریکوری ظاہر کیے بغیر 17 لاکھ روپے رشوت وصول کرکے ان کے خلاف صرف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا ۔دوسرا واقعہ یہ ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے عاطف اسلم نامی شہری کو گلشن اقبال سے اغواء کرکے تشدد کیا ، رہائی کیلئے پندرہ لاکھ روپے طلب کیے لیکن پھر اے ٹی ایم سے 2لاکھ کیش نکلواکے اور تین لاکھ کا وعدہ لے کر چھوڑ دیا۔ عاطف اسلم کوکار ٹریکر سے معلوم ہوا کہ اسے سی ٹی ڈی سول لائن لے جایا گیا تھا۔تیسری خبر اسکول بیگ میں چھوٹے ہتھیاراسمگل کرنے کی کوشش پرخیبر پختون خوا کے پولیس کانسٹبل اظہرالدین کی گرفتاری کی ہے، یہ پولیس اہلکار اسلحہ کی بین الصوبائی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں خاصی مدت سے شامل تھا۔یہ صرف ایک دن شائع ہونے والی خبریں ہیں جن سے یہ حقیقت پوری طرح عیاں ہے کہ ہمارے نفاذ قانون کے اداروں میں ایسے بدعنوان اور جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہیں جو لوٹ مار میں یا تو براہ راست ملوث ہیں یا ڈاکوؤں اور لٹیروں کی سرپرستی کرکے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔نفاذ قانون کے اداروں میں مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے عناصر کے داخل ہوجانے کی وجہ یقینی طور پر بھرتیوں کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کے بجائے رشوت اور سفارش جیسی لعنتوں کا عمل دخل ہے۔ملک میں امن و امان یقینی بنانے کے لئے ان اداروں کی ہر سطح پر اوورہالنگ کرکے مجرموںکے مددگاروں اور سرپرستوں سے ان کا پاک کیا جانا لازمی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ کشیدگی سے گریز کریں اور بات چیت کے ذریعےحل تلاش کریں۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ نے مفرور ڈرائیور آصف کو چند ماہ پہلے ہی نوکری پر رکھا تھا۔

نو مئی کے واقعات میں ملوث فوجی عدالتوں سے ایک سال تک سزا پانے والے 20 افراد کو رہا کر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز شمالی میکسیکو میں پاکستان کے وقت کے مطابق رات 8 بج کر 42 منٹ پر ہوا۔

سینیٹ آج نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا چناؤ کرے گا، رولز کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔

حکومتی اتحادیوں نے جے یو آئی ف کی قیادت سے چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کی درخواست کردی۔

پاکستان اور بھارت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ کشیدگی سے گریز کریں، بات چیت کے ذریعے حل تلاش کریں، ترجمان امریکی محکمہ حارجہ

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارشد وارثی کو انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والی 2003 کی ہدایتکار راجکمار ہیرانی کی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں منا بھائی (سنجے دت) کے ساتھ موجود دیگر لفنگو میں سے ایک کا کردار ادا کرنا تھا، جو کہ عام سا کردار ہوتا۔

ٹونی پرائینو صبح میں پانچ بجے اسکواٹس کا عمل شروع کیا جو اگلے دن صبح پانچ بجے تک جاری رہا، اس دوران وہ ہر 22 اسکواٹس کے ایک سیٹ کے بعد 30 سیکنڈز کا وقفہ لیتے رہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کھلاڑیوں سے گفتگو میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ کراچی پولیس چیف اچھی ساکھ کے افسر ہیں، پیپلز پارٹی کے پاس 16 سال سے وزارت داخلہ ہے ان کی مرضی کے افسران لگتے ہیں۔

اسرائیلی جیل میں 38 سال سے قید فلسطینی دانشور و لکھاری ولید دقہ انتقال کر گئے۔

میں نے کئی بار ہک اسٹیپ کی مشق کی اور اسے اسٹیج پر بھی پرفارم کیا۔ یہ اتنا مشکل مرحلہ تھا کہ میں اب بھی فزیو تھراپی کرتی ہوں، کینیڈین ڈانسر

بالی ووڈ کی متنازع بیانات دینے اور ہر معاملے دخل معقولات کے لیے معروف اداکارہ کنگنا رناوٹ اتوار کو وہ ممبئی میں ایک نئی اور چمچاتی مرسڈیز (مے بیک ماڈل) کار میں نظر آئیں، جس کی مالیت دو کروڑ چالیس لاکھ بھارتی روپے ہے۔

شہرت وہ چیز ہے جسے میں نے اپنے پیشے کے دوران کم سے کم انجوائے کیا، مجھے یہ کام میں دخل اندازی معلوم ہوئی، بھارتی اداکارہ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

4 10
09.04.2024

پورے ملک خصوصاً کراچی میں لوٹ مار ، ڈکیتیوں اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں متعلقہ اداروں کی ناکامی کی اصل وجہ کیا ہے؟ اتوار کے روز کی تین خبروں سے اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔پہلی خبر یہ ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے پوش علاقوں میں بینک ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان شیر مالک اور عرفان کو گرفتار کیا جن کے خلاف درخشاں اور بوٹ بیسن تھانے میں 36لاکھ اور 19لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمات درج ہیںلیکن کوئی ریکوری ظاہر کیے بغیر 17 لاکھ روپے رشوت وصول کرکے ان کے خلاف صرف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا ۔دوسرا واقعہ یہ ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے عاطف اسلم نامی شہری کو گلشن اقبال سے اغواء کرکے تشدد کیا ، رہائی کیلئے پندرہ لاکھ روپے طلب کیے لیکن پھر اے ٹی ایم سے 2لاکھ کیش نکلواکے اور تین لاکھ کا وعدہ لے کر چھوڑ دیا۔ عاطف اسلم کوکار ٹریکر سے معلوم ہوا کہ اسے سی ٹی ڈی سول لائن لے جایا گیا تھا۔تیسری خبر اسکول بیگ میں چھوٹے ہتھیاراسمگل کرنے کی کوشش پرخیبر پختون خوا کے پولیس کانسٹبل اظہرالدین کی گرفتاری کی ہے، یہ پولیس اہلکار اسلحہ کی بین........

© Daily Jang


Get it on Google Play