پاک چین دوستی کا مظہر بڑا گیم چینجر منصوبہ سی پیک ہے جس میں رخنہ ڈالنے کیلئے پاکستان دشمن قوتیں تلی ہوئی ہیں۔ دہشتگرد عناصر ہمارے قومی منصوبوں میں چین کے اشتراک و تعاون کو طے شدہ انداز میں نشانہ بنا رہے ہیں۔ داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کی بس پر حملہ اور پانچ انجینئروں کی ہلاکت کا المناک واقعہ بھی در حقیقت پاک چین دوستی پر حملہ تھا۔ چینی ماہرین اپنی جانوں کا خطرہ مول لے کر پاکستان کے بہت سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مصروف ہیں لہٰذا ان کے جان و مال کی حفاظت کا ہر خامی سے پاک بندوبست کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ ان کی سلامتی ہماری سلامتی ہے۔ ان کیلئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مسلح افواج، سیاسی قیادت اور پوری قوم پرعزم ہے اور اس حوالے سے موثر حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سلامتی اور چینی باشندوں کی سکیورٹی کے معاملات کا ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی چینی باشندوں کو مکمل تحفظ کیلئے وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ دہشتگرد حملوں کے پیچھے نظر آنے والا پاکستان دشمنی کا کھیل اس بات کا متقاضی ہے کہ ان حملوں میں ملوث گروپوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر یہ پیغام عام کیا جائے کہ دہشتگردی میں ملوث افراد سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا یہ کہنا بجا ہے کہ اے پی ایس سانحہ کے بعد تشکیل پانے والے نیشنل ایکشن پلان کو (جس کی افادیت دنیا نے تسلیم کی) اپ گریڈ کرنا ہے، موجودہ لوپ ہولز ختم کرنے ہیں اور اس پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد ہونا چاہئے۔ 9 مئی کو ملٹری تنصیبات پر حملوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ایک سیاسی جماعت نے وہ کر دکھایا جو ٹی ٹی پی نہ کر سکی۔ہماری سکیورٹی فورسز بلاشبہ مستعد ہیں مگر اس باب میں انٹیلی جنس نظام کو اتنا فعال اور موثر ہونا چاہئے کہ حملوں سے پہلے ہی منصوبہ سازوں کو گرفت میں لے لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ ہمیں ذمہ داری سے اپنے کردار کا تعین کرنا چاہیے، آج کے بعد پارٹی کے اختلافات کے مسئلے پر کسی سوال کا جواب نہیں دونگا۔

القسام بریگیڈ کے مطابق دونوں حملوں میں 14 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔

ترجمان ریلویز کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 17 کوچز پر مشتمل ہوگی۔

سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے۔

ذرائع کے مطابق جناح اسٹیڈیم میں 225 لائٹس نصب کی جائیں گی جو فیفا قوانین کے عین مطابق ہوں گی۔

کوئی بھی بکرے بکری کے لیے درخواست کر سکتا ہے، اس کے لیے کاشتکار ہونا ضروری نہیں اور تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہے، میئر

سوشل میڈیا ایک ایسی چیز ہے جو یا تو آپ کا بہترین دوست یا پھر بدترین دشمن ہو سکتا ہے، راشا تھنڈانی

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو آج لندن جانا تھا، پرواز میں تاخیر کے باعث ہوٹل میں قیام کیا تھا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لیے بغیر کوئی آپشن نہیں، آئی ایم ایف کی بات نہ مانیں تو چیزیں ہاتھوں سے نکل جاٸیں گی۔

ذکا اشرف نے کہا کہ برآمد سے چینی کی قیمت نہیں بڑھے گی۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں، ملزم نے دھمکیاں دے کر 2 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔

رمضان کی ستائیس ویں شب پر آج خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری، مساجد میں خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ عدالت بہت جلد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے کو کسی پار لگائے گی۔

شہباز شریف دوران پرواز مسافروں سے گھل مل گئے، پرواز میں موجود دیگر مسافروں نے وزیراعظم کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

9 0
07.04.2024

پاک چین دوستی کا مظہر بڑا گیم چینجر منصوبہ سی پیک ہے جس میں رخنہ ڈالنے کیلئے پاکستان دشمن قوتیں تلی ہوئی ہیں۔ دہشتگرد عناصر ہمارے قومی منصوبوں میں چین کے اشتراک و تعاون کو طے شدہ انداز میں نشانہ بنا رہے ہیں۔ داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کی بس پر حملہ اور پانچ انجینئروں کی ہلاکت کا المناک واقعہ بھی در حقیقت پاک چین دوستی پر حملہ تھا۔ چینی ماہرین اپنی جانوں کا خطرہ مول لے کر پاکستان کے بہت سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مصروف ہیں لہٰذا ان کے جان و مال کی حفاظت کا ہر خامی سے پاک بندوبست کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ ان کی سلامتی ہماری سلامتی ہے۔ ان کیلئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مسلح افواج، سیاسی قیادت اور پوری قوم پرعزم ہے اور اس حوالے سے موثر حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سلامتی اور چینی باشندوں کی سکیورٹی کے معاملات کا ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ........

© Daily Jang


Get it on Google Play