یوں ت وہرجرم ہی قابل گرفت ہوتا ہے تاہم اس کی سنگینی میں تب زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے،جب اس کا ارتکاب ریاست کے خلاف ہو۔9مئی 2023ءکو تحریک انصاف کے بانی کی گرفتاری پر ملک بھر میں اس جرم کے مظاہر دیکھنے میں آئے، فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔ فوج نے تحمل سے کام لیا اور بلوائیوں پر گولی نہ چلائی تاہم یہ ایک ایسا واقعہ تھا کہ جس کی وطن عزیز میں کوئی مثال نہیں ملتی چنانچہ اس کے لیے ملٹری کورٹس بنائی گئیں لیکن بعد ازاں سپریم کورٹ کے حکم پر یہ معاملات سول کورٹس میں ہی سننے کا کام شروع ہوا اور ہفتے کے روز گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤگھیراؤ اور حساس تنصیبات پر حملے کے 51 ملزمان کو 5، 5سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ گوجرانوالہ پولیس کے مطابق9مئی حملے میں ایک ایس پی سمیت 10پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری جاں بحق ہوا جبکہ مظاہرین کی جانب سے 4گا ڑیاں بھی توڑی گئیں۔9 مئی کو تھانہ کینٹ پولیس نے ایس ایچ او مدثر بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز سمیت 23 نامزد اور 100 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔یہ حقیقت ناقابل تردید ہے کہ اس سانحے میں ملوث کسی بھی فرد سے کوئی رو رعایت نہیں برتی گئی۔اس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کے بقول سکیورٹی مکمل نہ ہونے پرایک لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3افسران کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ 15 افسران بشمول 3 میجر جنرل اور 7 بریگیڈیئر کے عہدے کے افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی مکمل کی جا چکی ہے۔بہر کیف جرم کی سزا ضروری ہے ورنہ سماج کے تارو پود بکھر جاتے ہیں اور معاشرے انصاف کے بغیر قائم نہیں رہتے۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

سعودی عرب، مصر، اردن اور قطر سمیت دیگر تمام عرب ممالک کے ساتھ کام کررہے ہیں، امریکی صدر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی میں شیر افضل مروت کی ایک شخص کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی کو کوئی بھی بیان جاری کرنے سے روک دیا۔

کراچی میں یومِ علی کے موقع پر پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 پیسے کمی کردی گئی، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 167روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیز کی رپورٹ پر اقوام متحدہ انسانی حقوق دفتر میں جرح کی گئی۔

وزیر خزانہ کی توجہ ملک میں اسٹیل درآمدات کی اسمگلنگ، انڈر انوائسنگ کی جانب مبذول کروائی جائے گی۔

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ معیشت کو بہتر کرنے کیلئے مؤثر اور دیرپا فیصلے کرنے ہوں گے۔

ملک بھر کے 300 سے زائد وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق کل شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔

پی سی بی نے شاہین آفریدی سے منسوب بیان پریس ریلیز میں جاری کیا تھا۔

جیو نیوز پشاور کے بیورو چیف شکیل فرمان علی سے ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔

اداکار اجے دیو گن اور انکی اہلیہ کاجول بالی ووڈ کی بہت زیادہ پسند کی جانے والی فلمی جوڑیوں میں شامل ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا بہانہ بنا رہی ہے۔

بھارتی گلوکار، لائیو پرفارمر، کمپوزر، اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان شان تانو مکھرجی المعروف شان نے کہا ہے کہ بھارتی موسیقی میں اس وقت تبدیلی کا عمل کا جاری ہے۔

QOSHE - ادارتی نوٹ - ادارتی نوٹ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ادارتی نوٹ

10 0
01.04.2024

یوں ت وہرجرم ہی قابل گرفت ہوتا ہے تاہم اس کی سنگینی میں تب زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے،جب اس کا ارتکاب ریاست کے خلاف ہو۔9مئی 2023ءکو تحریک انصاف کے بانی کی گرفتاری پر ملک بھر میں اس جرم کے مظاہر دیکھنے میں آئے، فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔ فوج نے تحمل سے کام لیا اور بلوائیوں پر گولی نہ چلائی تاہم یہ ایک ایسا واقعہ تھا کہ جس کی وطن عزیز میں کوئی مثال نہیں ملتی چنانچہ اس کے لیے ملٹری کورٹس بنائی گئیں لیکن بعد ازاں سپریم کورٹ کے حکم پر یہ معاملات سول کورٹس میں ہی سننے کا کام شروع ہوا اور ہفتے کے روز گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤگھیراؤ اور حساس تنصیبات پر حملے کے 51 ملزمان کو 5، 5سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔........

© Daily Jang


Get it on Google Play