سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک کر دئیے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشن کیے، انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا جہاں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسرا آپریشن ڈیرہ اسماعیل میں کیا گیا جہاں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں اور سمگلروں کا گٹھ جوڑ ہے ،جس نے محکمہ ایکسائز اور کسمٹز کے کئی ملازمین کو شہید کیا ہے ،جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کر کے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے ۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔سکیورٹی فورسز نے پشین کے سنزلہ پہاڑ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران لیویز اہلکار کو شہید کرنے والے دو دہشت گرد بھی ہلاک کر دیئے۔ان دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے کیونکہ جب تک دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور فنانسرز کے خلاف کارروائیاں نہیں کی جاتیں تب تک ڈیرہ اسماعیل خاں میں امن قائم کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو گا ۔ اس کے علاوہ سمگلروں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں تاکہ غیر قانونی نقل و حرکت کو روکا جا سکے ۔
QOSHE - خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں - اداریہ
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں

17 0
25.04.2024




سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک کر دئیے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشن کیے، انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا جہاں ایک دہشت گرد مارا........

© Daily 92 Roznama


Get it on Google Play