2025 میں وفاقی محتسب کی کا ...
وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں ہر سال شکا یات میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے، جو اس بات کی علا مت ہے کہ عام لوگوں میں وفاقی محتسب کے با رے میں آ گا ہی میں اضا فہ ہوا ہے اور وہ وفاقی محتسب کے ذریعے اپنی شکا یات کے ازالے کے سلسلے میں ان کا اعتماد بڑ ھا ہے۔ سال 2025ء کے دوران شکا یات اور فیصلوں کے گز شتہ تمام ریکا رڈ ٹوٹ گئے۔ وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں اس سال256,688 شکا یات آئیں جبکہ261,101 شکا یات کے فیصلے کئے گئے۔ گز شتہ سال کے مقابلے میں شکایات اور فیصلوں میں با لتر تیب13 فیصد اور7 فیصد اضا فہ ہوا۔96.8 فیصد فیصلوں پر عملد رآمد بھی ہو گیا ہے۔ اس سال137,152 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کی گئیں جب کہ بچوں کی683 شکا یات کا ازالہ کیا گیا،تنازعات کے غیر رسمی حل کے پروگرام آ ئی آ ر ڈی (Informal Resolution of Dispute)کے تحت7356شکا یات مو صول ہو ئیں اور اگر ان شکا یات کو بھی شا مل کیا جا ئے تو مجمو عی تعداد4 لا کھ9ہزار سے زائد ہوجا تی ہے جو کسی ایک سال کے دوران شکایات اور فیصلوں کی سب سے بڑ ی تعداد ہے۔ سال 2025ء کے دوران تقر یباً45 فیصد شکایات آن لائن مو صول ہوئیں، جس سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ شکا یت کنند گان کی ایک بہت بڑ ی تعداد گھر بیٹھے انصاف حا صل کر رہی ہے۔1983ء میں وفاقی محتسب کے قیام سے لے کر اب تک 25 لا کھ58 ہزار سے زا ئد شکا یات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ وفاقی محتسب کے پہلے 38 سا لوں میں 1717099 شکایات آ ئیں جبکہ گزشتہ صرف چا ر سالوں میں آٹھ لا کھ سے زا ئد شکا یات مو صول ہو ئی ہیں جو کہ 1983ء سے لے کر2021ء تک مو صول ہو نے والی کل شکا یات کا تقریباًنصف بنتا ہے۔سال 2025ء کے دوران چھ نئے علا قا ئی دفا تر قا ئم کئے گئے۔ ملک بھر میں دور دراز اور پسماند ہ علاقوں کے........
