ایوان بالا کا ہنگامہ خیز اجلاس پیر کے روز آرمی کورٹس قرارداد کی منظوری منگل کو ایوان میں زیر بحث رہی ایوان کا ماحول خاصا گرم رہا، اراکین نے قرارداد کوجمہوریت کے منافی قرار دے دیا۔ ایوان بالا کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس کی شروعات میں ہی مسلم لیگ ن کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے آرمی کورٹس قرارداد کی ایوان سے منظوری کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ دیگر تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے اراکین نے بھی قرارداد کو لیکر خوب شور شرابا اور بھرپور احتجاج کیا۔ ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی اراکین کوایجنڈا مکمل ہونے کا بعد بولنے کا موقع دینے کا کہتے رہے تاہم کسی نہ ایک نہ سنی، سینیٹر مشتاق احمد نے چیئرمین ڈائس کے سامنے آکر احتجاج شروع کر دیا۔ اس دوران سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی جانب سے ایوان میںکورم کی نشاندہی کر دی گئی، جس پر ڈپٹی چیئرمین نے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائیں لیکن کورم پوار نہ ہوا۔ بعد ازاں اجلاس جمعہ دن دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

QOSHE - ملٹری کورٹس قرارداد کی منظوری، جمہوریت کے منافی: ارکان - رانا فرحان اسلم
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ملٹری کورٹس قرارداد کی منظوری، جمہوریت کے منافی: ارکان

8 0
15.11.2023

ایوان بالا کا ہنگامہ خیز اجلاس پیر کے روز آرمی کورٹس قرارداد کی منظوری منگل کو ایوان میں زیر بحث رہی ایوان کا ماحول خاصا گرم رہا، اراکین نے قرارداد کوجمہوریت کے منافی قرار دے دیا۔ ایوان بالا کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی........

© Nawa-i-Waqt


Get it on Google Play