ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ کورم کی نشاندہی پر چیئرمین سینٹ نے اجلاس ملتوی کردیا۔ نگران وزیر خزانہ کی عدم شرکت پر اراکین نے شدید تنقید کی۔ ان کی غیر موجودگی میں نگران سرفراز بگٹی نے وزیر خزانہ کی جگہ معاشی صورتحال پر سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ سینیٹر محسن عزیز نے اراکین کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا کہا۔ جبکہ قائد ایون سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ ہمیں آج تک لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ آئین نوے دن میں انتخابات کا کہتا ہے، آئین کی باقی شقیں بھی مد نظر رکھنا ہوں گی۔ سینٹ اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئی۔ اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں تاکہ کورم پورا کیا جاسکے تاہم کورم پورا نہ ہوا جس پراجلاس پیر سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
پارلیمنٹ ڈائری

ورلڈکپ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

QOSHE - نگران وزیرخزانہ کی عدم شرکت پر ارکان کی شدید تنقید - رانا فرحان اسلم
menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

نگران وزیرخزانہ کی عدم شرکت پر ارکان کی شدید تنقید

7 0
04.11.2023

ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ کورم کی نشاندہی پر چیئرمین سینٹ نے اجلاس ملتوی کردیا۔ نگران وزیر خزانہ کی عدم شرکت پر اراکین نے شدید تنقید کی۔ ان کی غیر موجودگی میں........

© Nawa-i-Waqt


Get it on Google Play