menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Khamosh Cheekhain, University Ke Talba Aur Zehni Dabao

14 28
07.01.2026

آج کی یونیورسٹی محض تعلیم کا مرکز نہیں رہی۔ آخر کیوں ہر دوسرے دن کسی نہ کسی یونیورسٹی طالبِ علم کی خودکشی کی خبر سامنے آتی ہے؟ کیا واقعی یونیورسٹیوں میں ڈپریشن جیسے مسائل اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ روز کوئی نہ کوئی افسوس ناک واقعہ ہمیں جھنجھوڑ دیتا ہے؟

ذرا ٹھہریے، اس سے پہلے کہ ہم کسی ایک ادارے یا نظام کو ذمہ دار ٹھہرائیں، ہمیں اپنی روزمرہ زندگی پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔ کیا ہم خود کسی ذہنی دباؤ کا شکار تو نہیں؟ یا ہمارا کوئی معمول ہمیں آہستہ آہستہ اس طرف لے تو نہیں جا رہا؟ اپنی طرزِ زندگی کا جائزہ لیجیے اور دیکھیے کہ آیا آپ کا روزمرہ معمول ایک صحت مند زندگی کو فروغ دے رہا ہے یا نہیں۔

آج کا طالبِ علم تعلیم کی بجائے نمبرز کی دوڑ میں ہے، کیونکہ یہ ذمہ داری اس پر معاشرے نے ڈال دی ہے۔ اگر اس کے اچھے نمبر نہ آئیں تو نوکری کیسے ملے گی؟ نوکری نہ ملی تو گھر کی ذمہ داری کیسے اٹھائے گا؟ اور اگر ذمہ داری نہ اٹھا سکا تو اتنی پڑھائی کا کیا فائدہ؟ آخر اتنے پیسے زیادہ خرچ........

© Daily Urdu