menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Rawalpindi Mein Aik Din

5 1
27.12.2025

وہ بھی ایک وقت تھاجب ہماراایک قدم راولپنڈی اسلام آباداوردوسراپھرگاؤں میں ہوتاتھا، دن اگرشہراقتدارمیں گزرتاتورات کے اندھیروں میں کسی نہ کسی طرح ہم پھر گاؤں پہنچ جایاکرتے تھے۔ پھروقت نے پلٹاکھایا، عیاشی اورگھومنے پھرنے والے دن حضرت قائداعظم کے فرمان کے مطابق کام کام اورصرف کام میں بدل گئے۔

چڑیوں اورکبوتروں کی طرح ہوامیں اڑنے کے وہ جوپرہمیں لگے تھے ناتواں کندھوں پر دنیاوی وگھریلوذمہ داریاں جب بھاری ہوگئیں توپھرہواؤں میں اڑنے والے وہ پربھی اچانک کٹ گئے اورہم تلاش معاش کی خاطر گاؤں اورپنڈی کے درمیان چناروں کے شہرایبٹ آباد میں ایسے پھنس کررہ گئے کہ آج تک اس سے پھرنکل نہیں سکے۔ اب تو حال یہ ہے کہ نہ آسانی کے ساتھ گاؤں کاچکرلگتاہے اورنہ پنڈی اسلام آبادکی طرف کبھی قدم بڑھتے ہیں۔

گاؤں کی طرح جڑواں شہروں سے بھی ہماری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ زندگی کے کئی قیمتی اورحسین ماہ وسال ہمارے ان دونوں شہروں میں گزرے ہیں جہاں علم کے سمندرسے باربارسیراب وفیضیاب ہونے کے ساتھ صحافت کی پرخار وادیوں سے بھی ہمیں ایک نہیں ہزاربارگزرناپڑاہے۔ حصول علم میں جس طرح وقت کے بڑے علماء ومشائخ کافیض ہمیں نصیب ہوااسی طرح پنڈی اسلام آبادمیں صحافت کے نامی گرامی استادوں سے بھی ہمیں بہت کچھ سیکھنے اورسمجھنے کے مواقع ملے۔ جس شہرمیں سالوں تک ہمارے شب وروزگزرے برسوں بعداپنے ایک قریبی رشتہ داراوروقت کے ایک بڑے ولی........

© Daily Urdu