menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Cancer Ke Khilaf Maryam Nawaz Ke Iqdaam

6 1
03.01.2026

مریم نواز نے وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد جو اچھے کام کئے ہیں ان میں سے کینسر کے علاج کے لئے کینسر ہسپتال کی تعمیر کا فیصلہ بڑا اہم تھا اور بڑے مختصر وقت میں یہ ہسپتال جنوری کے مہینے میں اپنا کام شروع کر دے گا اور اس منصوبے کا پہلا مرحلہ کا آغاز ہو جائے گا جس کے بعد کینسر کے مریضوں کے مفت علاج کی راہ میں رکاوٹیں دور ہو جائیں گی جبکہ اس سے پہلے شوکت خانم ہسپتال کام تو کررہا تھا لیکن اس کے علاج کے اخراجات ایک عام آدمی اٹھانے کی سکت نہیں رکھتا ہے جبکہ انمول ہسپتال سرکاری سرپرستی میں کام تو کررہا تھا لیکن کینسر کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے لئے اس ہسپتال میں سہولیات ناکافی ہیں اس کے علاؤہ پروفیسر شہریار نے بھی رائیونڈ میں کینسر کیئر ہسپتال کا آغاز کیا ہے۔

لیکن یہ ہسپتال ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔ کینسر ایک موذی مرض ہے جس کا علاج ناصرف تکلیف دہ ہے بلکہ بہت مہنگا بھی ہے اور مریم نواز نے پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کی بنیاد رکھ کر ایک بڑا کام کیا ہے جبکہ اس سے پہلے میو ہسپتال میں بھی ایک جدید طرز کی مشین فراہم کرکے کینسر کے بہت سارے مریضوں کے علاج کی ناصرف سہولت فراہم کی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب میں کینسر کے علاج کے لئے ماہر ڈاکٹروں کی تربیت کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز میری اس سلسلہ میں میو ہسپتال کے چیف........

© Daily Urdu