menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

The Sands Of Time

32 97
18.02.2026

مجھے نہیں پتہ سڈنی شیلڈن کے ناول کا 1989 کا پہلا پیپر بیک ایڈیشن کتنے ہاتھوں سے گزر کر انارکلی کے اتوار بازار کے فٹ پاتھ تک پہنچا ہوگا۔ کس نے لاہور کی شاپ سے کب پہلی دفعہ خریدا اور یہاں تک کیسے پہنچا۔ شاید بچوں نے اولڈ مین کے گزرنے بعد یہ ردی میں بیچ دیا ہوگا یا پھر۔۔

جب گزرے اتوار شام کے قریب میں لاہور میں پاک ٹی ہاوس والی انٹری سے داخل ہوکر ہر طرف پھیلی پرانی کتابوں کو الٹ پلٹ کررہا تھا کہ میرے مطلب کی ان میں سے کون سی کتابیں ہیں تو اچانک میری نظر اس ناول اور پرانے ٹائٹل پر پڑی تو میں رک گیا۔ یوں لگا جیسے وقت ٹھہر گیا ہو۔

یہی ناول میں نے 1990 میں اپنی خالہ کے لاہور گلبرگ ای تھری واقع گھر سےاٹھایا تھا۔ میرے خالو میجر نواز ملک پڑھنے کے بہت شیدائی تھے۔ ان جیسا کتابوں خصوصا تھرلر ناولز کا رسیا میں نے زندگی میں کم دیکھا ہوگا۔ انہیں کبھی فارغ نہ دیکھا۔ ہر وقت کوئی نہ کوئی ناول ہاتھ میں ہوتا۔

میں اس وقت لیہ کالج میں بی اے کا طالبعلم تھا اور انگلش لٹریچر میرا آپشنل سبجیکٹ تھا۔ میں ہر سال گرمیوں کی چھٹیوں میں لاہور خالہ کے گھر دو تین ماہ کزنز ساتھ گزارتا تھا۔ وہیں ان کے گھر فرسٹ فلور پر میجر صاحب کی بیڈ سائیڈ پرایک کیوٹ سی تنکوں والی بک شیلف تھی جہاں انگریزی ناولز بڑی ترتیب سے رکھے ہوتے تھے۔ میں آتے جاتے للچائی........

© Daily Urdu