Neela, Surkh Ya Sabz?
ٹی وی پروگرام میں بات ہو رہی تھی کہ اس وقت پورے ملک میں پارلیمنٹ سے صوبائی اسمبلیوں تک، ارکان کی کل تعداد گیارہ سو کے قریب ہے۔ وہ ملک کے اُن گیارہ، بارہ کروڑ لوگوں سے ووٹ لے کر یہاں پہنچتے ہیں جن کے پاس سبز پاسپورٹ ہیں۔ لیکن پارلیمنٹ پہنچ کر انہیں سبز پاسپورٹ بُرا لگنا شروع ہو جاتا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے پاسپورٹ کا رنگ تبدیل کیا جائے کیونکہ اکثر انہیں اور ان کے بچوں کو دنیا بھر کے ایئر پورٹس پر سبز پاسپورٹ کی وجہ سے روک لیا جاتا ہے یا پوچھ گچھ ہوتی ہے۔ اس پوچھ گچھ سے بچنے کا ایک ہی حل انہیں سمجھ میں آیا کہ پاسپورٹ کا رنگ ہی بدل ڈالو۔
اب ان کے پاسپورٹس دو طرح کے ہیں۔ ایک ڈپلومیٹک اور دوسرا سرکاری پاسپورٹ۔ یوں سبز، سرخ اور نیلے رنگ کے پاسپورٹس میں سے وہ جلد از جلد سبز رنگ سے جان چھڑانا........
