menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Ki Ghair Janibdari Torne Ke Liye Fake News Ke Anbar

28 0
30.03.2026

پاکستان کی غیر جانبداری توڑنے کے لیئے فیک نیوز کے انبار

کل وقتی صحافت اختیار کرنے کے پانچ برس بعد تک میں نام نہاد عالمی میڈیا کے چند اخبارات، ٹی وی چینل اور صحافیوں سے بہت متاثر رہا۔ دسمبر1979ء میں لیکن ماضی کا سوویت یونین اور آج کا روس افغانستان میں در آیا۔ عالمی امور کی پیچیدگیاں ان دنوں میری سمجھ سے بالاتر تھیں۔ چیزوں کو سفید یا سیاہ قرار دینے کو ترجیح دیتا۔ اس حوالے سے مجھے سوویت یونین افغانستان پر قابض محسوس ہوا۔ یہ حقیقت مگر کھل کر بیان کرنے سے گھبراتا۔

کالج داخل ہوتے ہی سوشلزم کا پرچارک بن گیا تھا۔ وطن عزیز میں ان دنوں جنرل ضیاء الحق کی حکومت بھی تھی۔ روس کی کھل کر مذمت کرنے سے یہ سوچتے ہوئے کنی کتراتا کہ لوگ مجھے ضیاء الحق کا چمچہ اور سوشلزم سے منکر ہوا "موقع پرست" سمجھنا نہ شروع ہوجائیں۔ جونیئر ہوتے ہوئے عالمی امور کے بارے میں ویسے بھی رپورٹنگ اور تبصرہ آرائی سے پرے رکھا جاتا تھا۔ شہری مسائل، ثقافتی تقریبات اور مصوری کی نمائشوں پر کالم نما تبصرہ آرائی سے دھندا چلاتا۔

اخبارات چھپنے سے پہلے ان دنوں سنسر ہونے کیلئے بھجوائے جاتے تھے۔ سنسر کو غچہ دینے کے لئے میں نے اسلام آباد کے انگریزی روزنامہ "مسلم"کے لئے سفارتی تقریبات کے بارے میں کالم لکھنا شروع کردئے۔ مشاہد حسین سید نے بطور مدیرمجھے یہ کالم لکھنے کی فراخ دلی سے سہولت فراہم کی۔ اس کے ذریعے میں سفارتی تقریبات میں غیر ملکی مہمانوں کے حالاتِ حاضرہ کے بارے میں چند فقرے رپورٹ کرتے ہوئے سیاسی حوالوں سے اہم نکات بیان کردیتا۔

ان کالموں کے سبب مجھے امریکی سفارت خانے نے بھی اپنی تقریبات میں مدعو کرنا شروع کردیا۔ بسااوقات امریکہ سے آئے چند اہم مہمانوں کے لئے ہوئے دوپہر یا رات کے کھانوں میں شرکت کیلئے بھی بلالیا جاتا۔ ایسے........

© Daily Urdu