menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

National Dialogue Committee Ka Ghubara

16 6
previous day

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے اسلام آباد میں اجلاس کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ صدر زرداری، میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے اور میرا سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کون ہے، اس کے مقاصد کیا ہیں، یہ کن کی نمائندگی کرتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس کے غبارے میں ہوا کون بھر رہا ہے۔ کون سے میڈیا ہاوسز ہیں جو اس کو غیر معمولی کوریج دے رہے ہیں اور کیوں دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کمیٹی میں مسلم لیگ سے نکل جانے والے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، پی ٹی آئی سے نکالے گئے شیر افضل مروت کے ساتھ ساتھ فواد چوہدری، بیرسٹر سیف اور عمران اسماعیل کے نام رپورٹ ہوئے ہیں اور اگر ہم حسن ظن سے کام لیں تو کہہ سکتے ہیں کہ ان کا تعلق نہ حکومت سے ہے نہ اپوزیشن سے، یہ غیر جانبدار لوگ ہیں اورقومی مفاد میں کوشش کررہے ہیں مگر عمران خان کے مطابق تو نیوٹرل جانور ہوتا ہے اور سوال یہ ہے کہ اس جانور کو کون ہانک رہا ہے؟

دلچسپ امر یہ ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نامی اس نیوٹرل یعنی جانور کا اجلاس کا اس وقت ہوتا ہے جس سے ایک روز پہلے ہی پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس ہوتی ہے اور جس میں وہ شکوہ کرتے ہیں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں اور ایک مخصوص سیاسی جماعت یعنی پی ٹی آئی اپنی ہی فوج کے خلاف دشمن کی زبان بول رہی ہے۔ اس پریس کانفرنس میں سہیل آفریدی، اسد قیصر کے کلپس ہی نہیں چلائے جاتے بلکہ عمران خان کے ٹوئیٹس بھی دکھائے جاتے........

© Daily Urdu