menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Tasawwuf Ka Azeem Baab Hamesha Ke Liye Band

6 6
30.12.2025

ابھی پیر طریقت رہبر شریعت شیخ ذوالفقار نقشبندیؒ کی وفات سے زخم تازہ تھے، آنکھیں اشکبار تھیں کہ ایک اور دردناک اور افسوسناک خبر ملی کہ عظیم روحانی شخصیت پیر سید مختار الدین شاہ بھی اللہ کوپیارے ہوگئے۔ اناللہ واناالیہ راجعون۔

دنیاکے اس بےپناہ شور میں کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو خاموشی سے آتی ہیں، پوری زندگی اخلاص کے ساتھ خدمت کرتی ہیں ذکر و اذکار اور لوگوں کی آخرت کی بھلائی کے لئے پوری زندگی صرف کرتی ہیں اور پھر خاموشی سے ہی ہزاروں لوگوں کو افسردہ چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو جاتی ہیں، مگر ان کی خوشبو، ان کا نور اور ان کی نسبتیں زمانے کے دل و دماغ میں دیر تک باقی رہتی ہیں۔ شیخِ طریقت، صاحبِ نسبت بزرگ حضرت پیر مختارالدین شاہ کا شمار بھی انہی خوش نصیب اور مقبولِ بارگاہِ الٰہی ہستیوں میں ہوتا ہے، جن کے وصال نے اہلِ علم، اہلِ دل اور طالبانِ حق کو گہرے رنج و ملال میں مبتلا کر دیا ہے۔

حضرت پیر مختارالدین شاہ نے 1950ء میں کربوغہ شریف خیبرپختونخواہ کے ایک معروف دینی اور روحانی گھرانے میں آنکھ کھولی۔ یہ وہ ماحول تھا جہاں قرآن کی تلاوت، ذکر و اذکار، علمِ دین کی مجالس اور بزرگوں کی صحبت روزمرہ زندگی کا حصہ ہوا کرتی تھیں۔ اس پاکیزہ و دینی فضا نے ان کی شخصیت کی بنیاد رکھی۔ بچپن ہی سے سنجیدگی، متانت، خاموشی اور عبادت سے رغبت ان کی فطرت میں شامل........

© Daily Urdu