menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Saddam Hussain, Iqtidar Se Takhta e Dar Ka Safar

14 16
29.12.2025

30 دسمبر عالم اسلام بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کے لئے یوم سیاہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جس دن مرد مجاھد امت مسلمہ کے عظیم سپہ سالار نڈر، بےباک اور شجاعت کے عظیم مثال صدام حسین کو رات کی تاریکی میں تختۂ دار پر لٹکایا گیا۔ یہ واقعہ صرف عراق کے ایک صدر کی موت نہ تھا بلکہ ایک ایسے سیاسی و عسکری عہد کا اختتام تھا جس نے دہائیوں تک بلاخوف و تردد عالمی طاقتوں کو چیلنج کیے رکھا۔ صدام حسین کی شخصیت آج بھی متنازع ہے، مگر اس کے ساتھ یہ حقیقت بھی اپنی جگہ مسلم ہے کہ وہ مسلم دنیا میں مزاحمت، خودداری اور عسکری طاقت کی علامت سمجھے جاتے تھے اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنےوالے۔

صدام حسین کی قیادت کی بنیاد مضبوط ریاست اور طاقتور فوج کی مرہون منت تھی وہ اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ کسی بھی قوم کی آزادی اور وقار کا اصل محافظ اس کی فوج ہوتی ہے۔ اسی سوچ کے تحت انہوں نے عراق میں عسکری اداروں کو نہ صرف وسعت دی منظم کیا بلکہ انہیں جدید خطوط پر استوار بھی کیا۔

عراقی فوج کو اسلحہ، تربیت اور تنظیم کے اعتبار سےمشرق وسطی کی نمایاں افواج میں شامل کیا گیا۔ دفاعی صنعت کے قیام، میزائل پروگرام اور فوجی ڈھانچے کی مضبوطی نے عراق کو نہ صرف مشرق وسطی بلکہ ایک عالمی طاقت میں بدل دیا۔ صدام حسین کے نزدیک ان سب فوجی اقدامات اور تنظیم محض جنگی تیاری کیلئے نہیں بلکہ قومی وقار کے........

© Daily Urdu