menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Karachi, Roshanio Ka Shehar Ya Tareekion Ka Sehra

6 23
03.01.2026

کراچی، جسے کبھی روشنیوں، زندگی اور مواقع کا شہر کہا جاتا تھا، آج اندھیروں، محرومیوں اور ناانصافیوں کی ایک طویل داستان بن چکا ہے۔ سمندر کے کنارے آباد یہ عظیم شہر، جو پاکستان کی معیشت کا انجن تصور کیا جاتا ہے، آج اپنے ہی باسیوں کے لیے ایک بنجر صحرا کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ سردیوں کے موسم میں بھی کراچی کے شہری بجلی اور پینے کے پانی جیسی بنیادی انسانی ضرورتوں سے محروم ہیں اور یہ محرومی اب وقتی نہیں بلکہ مستقل شکل اختیار کر چکی ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں محض پانچ یا چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے، وہ بھی بغیر کسی واضح شیڈول کے، جو شہری زندگی کو مفلوج کر چکا ہے۔ کبھی آدھے گھنٹے کے لیے بجلی آتی ہے، کبھی ایک گھنٹے کے لیے اور پھر طویل لوڈشیڈنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ اس غیر یقینی صورتحال میں گھریلو صارفین اپنے روزمرہ کے معاملات ترتیب دینے سے بھی قاصر ہیں۔

یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بجلی کی ضرورت صرف پنکھے یا روشنی تک محدود نہیں ہوتی۔ پانی کی موٹر چلانا، کپڑوں کی استری، فریج میں کھانے پینے کی اشیاء محفوظ رکھنا، واشنگ مشین کا استعمال، بچوں کے کپڑے دھونا، موبائل فون اور دیگر ضروری آلات چارج کرنا، آن لائن تعلیم اور گھریلو کام کاج یہ سب بجلی کے بغیر ممکن نہیں مگر شہرِ قائد کے باسی ان تمام........

© Daily Urdu