Barish, Thitharti Sardi Aur Ghaza
اس ٹھٹھرتی ہوئی سردی میں، جب غزہ کے مظلوم مسلمان خیموں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، شدید بارشوں نے ان کی مشکلات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ پہلے ہی جنگ، بھوک، افلاس بے گھرہونے اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے والے یہ نہتے انسان اب ایک نئے عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں اور قدرت نے انہیں ایک اور مشکل امتحان میں ڈال دیا ہے جو شاید اب اسکی استطاعت بھی نہیں رکھتے ہونگے۔
حالیہ شدید بارشوں نے ان پر قیامت ڈھا دی، بارش کو رحمت خداوندی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے مگر اس وقت رحمت خداوندی کی بجائے قہر خداوندی کا منظر پیش کررہی ہے۔ شدید بارشوں نے ان کے پاس موجود تھوڑی بہت خوراک، کمبل اور بستر بھی ناقابل استعمال کر دیے ہیں۔ بچے سردی سے کانپ رہے ہیں، مائیں بے بسی سے انہیں سینے سے لگائے کھلے آسمان تلے بےسروسامانی کے عالم کسی مسیحا کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں اور بوڑھے حضرات کمزوری و بیماری سے نڈھال ہو چکے ہیں۔
جنوبی غزہ کے شہر خان یونس اور ساحلی علاقے المواسی میں ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان بارشوں کے نتیجے میں تین معصوم بچوں سمیت پندرہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں۔........

Toi Staff
Sabine Sterk
Gideon Levy
Mark Travers Ph.d
Waka Ikeda
Tarik Cyril Amar
Grant Arthur Gochin