menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Babar Azam, Cricket Ka Mughal e Azam

13 7
05.01.2026

بابر کا جادو واقعی سر چڑھ کر بول رہا ہے اور یہ جادو کسی ایک میچ، ایک اننگز یا ایک لیگ تک محدود نہیں بلکہ پچھلے کئی برسوں سے مسلسل اپنا اثر دکھا رہا ہے۔ کرکٹ بلاشبہ دنیا کا دوسرا مقبول ترین کھیل ہے، مگر پاکستان میں یہ محض کھیل نہیں، جذبات کا نام ہے، سانسوں کی رفتار ہے اور اُن چند خوشیوں میں سے ایک ہے جو اب بھی اجتماعی طور پر ہمیں جوڑ لیتی ہیں۔ ایسے وقت میں جب قوم کے چہرے کم کم ہی مسکراتے ہیں، ایک کور ڈرائیو، ایک خوبصورت اسکوائر کٹ اور ایک ذمہ دار اننگز دلوں کو پھر سے زندہ کر دیتی ہے۔

ہر دور میں کرکٹ نے ہمیں ہیرو دیے۔ کبھی عمران خان کی کرشماتی قیادت، کبھی وسیم اکرم کی سوئنگ کا جادو، کبھی وقار یونس کی تباہ کن ریورس اور کبھی شاہد آفریدی کے چھکوں کی بارش۔ مگر ماننا پڑے گا کہ حالیہ دور میں جس طرح کی دیوانگی بابر اعظم کے حصے میں آئی ہے، وہ شاید کسی اور پاکستانی کھلاڑی کو نصیب نہیں ہوئی۔ آج کرکٹ سے شغف رکھنے والا ہر شخص، چاہے وہ لاہور کی چائے کی دکان ہو یا سڈنی کا اسٹیڈیم، ایک ہی نام لیتا نظر آتا ہے: بابر اعظم۔ وہ اب محض ایک کھلاڑی نہیں رہے، بلکہ کرکٹ کے "مغلِ اعظم" بن چکے ہیں، جن کی بادشاہت بیٹ سے قائم ہے اور جس کی رعایا دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے۔

اس وقت دنیا کے مختلف حصوں میں لیگ کرکٹ کا میلہ لگا ہوا ہے۔ دبئی کی چکاچوند، بنگلہ دیش کی اپنی رونق اور خاص طور پر آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ، جہاں کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ مکمل انٹرٹینمنٹ ہے۔ ہر لیگ کی خواہش ہوتی ہے کہ بڑے........

© Daily Urdu