menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mulazmat Behtar Ya Karobar

29 0
03.06.2026

ملازمت بہتر یا کاروبار

ملازمت بہتر ہے یا کاروبار یہ سوال آج کے پاکستان میں ہر اس نوجوان کے ذہن میں گردش کرتا ہے جس کے پاس تعلیم ہے، خواب ہیں اور وسائل نہیں ہیں۔ ملک کے موجودہ حالات میں معاشی دباؤ بڑھ چکا ہے۔ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ روزگار کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں اور جو ملازمتیں موجود ہیں وہاں تنخواہ اتنی نہیں کہ ایک گھر کا نظام چل سکے۔ دوسری طرف کاروبار کا نام آتے ہی سرمایہ کی شرط سامنے آتی ہے، جس کے پاس پیسہ نہیں وہ صرف سوچتا رہ جاتا ہے اور عملی قدم نہیں اُٹھا پاتا۔ یہی وہ مقام ہے جہاں نوجوان اُلجھن کا شکار ہو جاتا ہے کہ وہ کرے تو کیا کرے۔

پاکستان میں آج حالات یہ ہیں کہ تعلیم یافتہ افراد کی بڑی تعداد ڈگریاں لے کر بھی بے روزگار ہے۔ یونیورسٹی سے نکلنے والا نوجوان جب نوکری کی تلاش میں نکلتا ہے تو اس سے تجربہ مانگا جاتا ہے اور جب تجربہ نہیں ہوتا تو اسے واپس بھیج دیا جاتا ہے۔ اس چکر میں وقت گزر جاتا ہے اور مایوسی بڑھتی جاتی ہے۔ مڈل کلاس والدین کے پاس اتنی استطاعت نہیں کہ وہ بچوں کو کاروبار کے لیے سرمایہ فراہم کرسکیں۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ نوجوان یا تو چھوٹی موٹی ملازمت پر مجبور ہو جاتا ہے یا پھر بے روزگاری کا شکار رہتا ہے۔

حکومتی سطح پر صورتحال کچھ زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہے۔ ادارے کمزور ہیں، میرٹ کا نظام متاثر ہے اور سفارش کا کلچر عام ہے۔ ملازمت کے مواقع محدود ہیں اور جو موجود ہیں وہ بھی اکثر سیاسی یا ذاتی تعلقات کی بنیاد پر تقسیم ہو جاتے ہیں۔ اس ماحول میں........

© Daily Urdu