menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mulazim Kush Policiyan Kyun?

12 27
02.01.2026

سرکاری ملازم پنشن، گریجویٹی، لیو ان کیشمنٹ میں کٹوتی اور ڈسپیرٹی الائونس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بہت پریشان ہے اور اس ناانصافی پر دہائی دے رہا ہے، موجودہ سرکار نے2 دسمبر2024 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کی زد میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین آئے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ اس حکم نامہ سے ایک ملازم کو کم از کم 15سے40لاکھ کا مالی نقصان ہوا ہے اور ماہانہ کی بنیاد پر پنشن میں کمی اس کے علاوہ ہے۔

مقام حیرت ہے کہ جو ملازم یکم دسمبر2024کو ملازمت سے ریٹائرڈ ہوا ہے اسے سابقہ ضابطہ کے مطابق پوری مراعات ملی ہیں، ماہانہ پنشن میں بھی کمی نہیں ہوئی، لیکن24گھنٹے کے بعد جو ملازم ریٹائرڈ ہوا ہے یا آئندہ ہوگا اس کو مذکورہ مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، عدلیہ کا معززجج، ماہر قانون، بیوروکریٹ اس حکم نامہ کے قانونی، اخلاقی ہونے کاجواز دے سکتاہے، دنیا میں رائج قوانین یہی بتاتے ہیں کہ پبلک یا پرائیویٹ سیکٹر میں جن تحریری شرائط پر کی امید وار کا تقرر کیا جاتا ہے مدت ملازمت کی تکمیل پر مراعات بھی انہیں قواعدو ضوابط پر ادا کی جاتی ہیں۔

ملتان سے ظہور احمد بھٹی سرکاری ملازم کی تحریر کا متن سوشل میڈیا پر وائرل ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا " میری پکی فصل کو آپ نے تباہ کر دیا ہے، یہ دکھ مجھے قبر تک یاد رہے گا، جوآپ نے دیا ہے، میری نسل بھی یاد رکھے گی، میں نے41سال16دن سروس کی ہے، جب ریٹائرڈ ہوا، تو آپ نے2دسمبر2024کو میری پنشن کو کٹ لگا کر مجھے جیتے جی مار دیا ہے، اب میں........

© Daily Urdu