Muash e Nabvi (3)
آنے والے اوراق میں ہم ان ذرائع کی تفصیل کر رہے ہیں جن سے حضرت محمد ﷺ کو رزق حاصل ہوا لیکن اس سے قبل ایک بات بتلا دیں کہ علماء نے اس موضوع پر مستقل تحقیقات کی ہیں، خود ہمارے زمانہ کے عظیم سیرت نگار مرحوم ڈاکٹر یاسین صاحب مظہر صدیقی نے ایک کتاب "معاش نبوی" لکھی جس میں حضرت محمد ﷺ کے ذرائع آمدن و خرچ کو صحیح احادیث سے جمع کیا ہے۔ ڈیڑھ سو صفحات کی یہ کتاب دلچسپ معلومات سے پر ہے اور یہ مضمون ہم اسی کے حوالہ سے پیش کر رہے ہیں۔
حضرت ﷺ کی ابتدائی پرورش آپ کی والدہ، دائی حلیمہ اور حضرت عبدالمطلب و ابو طالب نے کی، آپ ﷺ یتیم تھے، محبوب خدا تھے، چاند سے زیادہ حسین تھے، ان حضرات نے کس محبت و الفت و احتیاط کا برتاؤ کیا ہوگا اندازہ کیا جا سکتا ہے، ابو طالب کی بیوی یعنی آپ کی چچی فاطمہ بنت اسد ہاشمی آپ کے لیے خصوصی طور پر کھانا بچا کر رکھتیں، زمانہ وہ تھا کہ بسا اوقات آپ صبح کے وقت چاہ زم زم........
