Iqbal Deewan Ka Inkeshaf
اقبال دیوان کا انکشاف
اقبال دیوان کا تذکرہ میں نے پہلی مرتبہ آصف فرخی صاحب سے سُنا، اقبال صاحب کی تحریر کردہ ایک کہانی آصف کے رسالے "دُنیا زاد" میں شائع ہو رہی تھی اور وہ اس کی بہت تعریف کر رہے تھے۔ بعدازاں اقبال صاحب کا ناول "جسے رات لے اُڑی ہوا" پڑھا تو اُن کی تحریر نے دل موہ لیا اور ان کی تخلیقات کا انتظار رہنے لگا۔ رنگ و خوش بو میں سجی بسی تحریریں اردو محاورے کے مطابق مشامِ جاں کو معطر کرنے لگیں۔ "فیکشن" ان کا طرہ امتیاز ٹھیرا۔ ان کے فکشن میں بھی ان کی زندگی کے تجربات و مشاہدات کا عکسِ رنگین خوب جھلکتا ہے، بات سے بات نکلتی ہے اور کہانی میں سے کہانی برآمد ہوتی ہے۔ بہرحال، خوبیِ قسمت دیکھیے،........
