Mailsi Mein Aik Sham
میلسی کو ادبی کلچر، زبان و بیان کے حسن اور شعر کے اعلیٰ معیار کی بنیاد پر پاکستان کا لکھنٶ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ شہر صرف ایک آدھ نظر بٹو کو نکال کے سارے کا سارا حسین دل والے، سادہ اور اجلے لوگوں، جینئوئن شاعروں ادیبوں اور سریلے لوگوں سے آباد ہے۔ مجھے یہ شہر اور اس شہر کے لوگوں کوپہلی بار قریب سے دیکھنے کا موقع شہر کی معروف اور مقبول کاروباری شخصیت حفیظ طاہر نے دیا۔ بچپن کے دوست پروفیسر سید جواد نقوی گزشتہ دو تین سالوں سے حفیظ طاہر کی طرف سے دعوت دے رہے تھے سو اس دفعہ حالات بن ہی گئے اور میں نے حامی بھر لی۔
27 دسمبر کی دوپہر حافظ صاحب المعروف مکمل خاموش، عبداللہ دی گریٹ اور احمد بیدار تقریباََ 12 بجے غریب خانے پہنچ گئے اور مجھ ناتواں شاعر کو اٹھا کے ایک سپر ڈپر بڑی سی گاڑی میں نہ صرف رکھ دیا بلکہ لِٹا دیا۔ سفر اتنا آرام دہ تھا کہ مجھے اندازہ ہی نہیں ہوا کہ چھ گھنٹے کا دورانیہ کب تمام ہوا۔ گاڑی حفیظ طاہر کے خوبصورت، نعمتوں اور رب تعالیٰ کے تشکر سے بھرے گھر کے پورچ میں جاکے رکی تو ہاتھوں میں پھولوں کے گلدستے لیے خوبصورت و خوب سیرت حفیظ طاہر اور علمی و ادبی حسن اور فن کارانہ چاشنی سے بھری شخصیت، مرزا مسرور نے بڑی محبت سے استقبال کیا۔
تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور خلیل احمد بڈھیار نے کی۔ مجھے یہ اعتراف کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں زندگی میں آج تک جن چند سرکاری افسران کی علمی و ادبی استعداد، قومی اخلاص اور ایڈمنسٹریٹو قابلیت سے متاثر ہوا ہوں ان میں اب ایک نام خلیل احمد کا بھی شامل ہے جن کی میلسی........





















Toi Staff
Sabine Sterk
Gideon Levy
Mark Travers Ph.d
Waka Ikeda
Tarik Cyril Amar
Grant Arthur Gochin