menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ramzan o Eidain: Scienci Pesh Goi, Ijtemai Nazm Aur Taqveemi Imkan

16 0
06.01.2026

رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحی صرف تقویمی ایام نہیں ہوتے، یہ مسلمان معاشرے کی روحانی دھڑکن اور اجتماعی احساس کے وہ خاص لمحات ہیں جن سے دلوں میں عبدیت کا شعور اور اجتماعیت کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔ سال کے انہی مقدس ایام کے تعین سے متعلق پاکستان میں سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کی جانب سے حال ہی میں سامنے آنے والی سائنسی و فلکیاتی بنیادوں پر مرتب کردہ ممکنہ تاریخوں نے ایک بار پھر اس بحث کو تازہ کر دیا ہے کہ جدید سائنسی مشاہدہ اور روایتی شہادت کس طرح مل کر امت کے اجتماعی نظم کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ان کے مطابق فلکیاتی شواہد یہ بتاتے ہیں کہ رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کے واضح امکانات رکھتا ہے اور اس طرح یکم رمضان کے 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ اسی طرح انہوں نے سائنسی قرائن کی بنیاد پر یہ بھی اندازہ ظاہر کیا ہے کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو دیکھا جا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں عیدالفطر 21 مارچ کو متوقع ہے۔ مزید برآں یکم ذوالحجہ کے 17 مئی کو ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو بالآخر 27 مئی کو عیدالاضحی کے امکانات کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ یہ تمام تاریخیں محض تخمینے نہیں بلکہ فلکیاتی مشاہدات، حسابی ماڈلز اور موسمی حالات کے جائزے پر مبنی مرتب کی گئی سائنسی پیشگوئیاں ہیں۔

ہمارے معاشرے میں رویتِ ہلال ہمیشہ ایک مذہبی، سائنسی، سماجی اور نفسیاتی بحث کا محور رہی ہے۔ چاند کی شہادت صدیوں تک آنکھ سے مشاہدے کی روایت سے وابستہ رہی، مگر عصرِ حاضر میں جب فلکیات، موسمیات اور آپٹیکل سسٹمز نے نئی راہیں کھولی ہیں، تو یہ سوال اہم........

© Daily Urdu