Doctor Ka Rawaiya Bhi Dawa Hai
ڈاکٹر کا رویہ بھی دوا ہے
ہم جب بیمار ہوتے ہیں تو دوا لینے کے لیے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بعض اوقات مریض کو صرف دوا نہیں بلکہ ایک اچھے رویے، توجہ اور تسلی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک ڈاکٹر کے چند نرم الفاظ، اطمینان دلانے والا انداز اور مریض کی بات غور سے سننا بعض اوقات ایسی دوا ثابت ہوتا ہے جو مہنگی سے مہنگی دوائی بھی نہیں بن سکتی۔
ڈاکٹر کا پیشہ صرف علاج کا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا بھی نام ہے۔ مریض جب ڈاکٹر کے کمرے میں داخل ہوتا ہے تو وہ صرف جسمانی تکلیف ہی نہیں بلکہ ذہنی پریشانی، خوف اور بے یقینی بھی اپنے ساتھ لاتا ہے۔ ایسے میں اگر ڈاکٹر اس کی بات تحمل سے سن لے، اسے عزت دے اور مناسب رہنمائی کرے تو مریض آدھا وہیں ٹھیک محسوس کرنے لگتا ہے۔
میرے اپنے تجربے میں ہمارے گاؤں کے ایک ڈاکٹر صاحب کا اندازِ علاج بہت متاثر کن ہے۔ وہ مریض کی........
