menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bayanio Ki Jang Aur Sachai Ka Zawal

12 12
25.12.2025

آج کا پاکستان ایک ایسے میدانِ جنگ میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں توپوں اور ٹینکوں کی جگہ بیانیوں نے لے لی ہے۔ اب کسی سیاسی جماعت کی کامیابی کا پیمانہ اس کی عملی کارکردگی نہیں بلکہ یہ صلاحیت بن چکی ہے کہ وہ اپنے حامیوں کے اذہان میں کتنا طاقتور، مؤثر اور سحر انگیز بیانیہ پیوست کر پاتی ہے۔

پاکستان میں جاری اس فکری رسہ کشی کو اگر عالمی نظریاتی تناظر میں دیکھا جائے تو ایڈورڈ برنیز کی کتاب "پروپیگنڈا" یاد آتی ہے جو واضح کرتی ہے کہ عوامی ذہن کو ایک خاص سمت میں ڈھالنا ایک فن جسے سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے تحفظ اور فروغ کیلئے استعمال کرتی ہیں۔

پاکستان کی سیاست میں بیانیہ سازی باقاعدہ صنعت بن چکی ہے۔ ہر سیاسی جماعت نے اپنے سوشل میڈیا سیل قائم کر رکھے ہیں جن کا بنیادی مقصد حقائق کو مسخ کرکے اپنے قائد کو مسیحا اور مخالف کو ابلیس بنا کر پیش کرنا ہے۔ جیسن اسٹینلے اپنی تصنیف "ہاؤ پروپیگنڈا ورکس" میں واضح کرتے ہیں کہ کس طرح زبان کے........

© Daily Urdu