menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bara Insan Kon Hota Hai?

20 0
23.08.2026

بڑا انسان کون ہوتا ہے؟

ہمارے بزرگ اور سینئر افسر محمود احمد لودھی نے جب یہ تجویز دی کہ وزارتِ ثقافت میں سید سرفراز علی شاہ کے ساتھ کام کرو، بہت کچھ سیکھو گے، تو شاید اُس لمحے یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ محض ایک سرکاری تعیناتی نہیں بلکہ ایک فکری، اخلاقی اور انسانی تربیت کا باب کھلنے جا رہا ہے۔ وزارت کا نام تھا "کھیلوں، ثقافت اور نوجوانوں کے امور کی وزارت" اور اس وزارت میں جوائنٹ سیکرٹری سید سرفراز علی شاہ تھے۔ عہدہ بڑا تھا، اختیار وسیع تھا، مگر جو چیز سب سے زیادہ نمایاں تھی وہ ان کی شخصیت کا قد تھا۔ وہ بڑے افسر نہیں تھے، وہ بڑے انسان تھے اور یہی سوال آج بھی میرے ذہن میں گونجتا ہے کہ آخر بڑا انسان کون ہوتا ہے؟ کیا وہ جس کے پاس اختیار ہو، جس کے ماتحتوں کی قطار ہو، جس کی میز پر فائلوں کے انبار ہوں؟ یا وہ جس کے پاس دل ہو، ظرف ہو، اخلاق ہو اور انسان کو انسان سمجھنے کی صلاحیت ہو؟

بڑا انسان وہ نہیں ہوتا جو اپنی طاقت کا احساس دلائے، بلکہ وہ ہوتا ہے جو دوسرے کو اس کی اپنی طاقت کا احساس دلائے۔ بڑا انسان وہ نہیں جو گفتگو میں اپنی برتری ثابت کرے، بلکہ وہ ہے جو خاموشی سے دوسرے کو بولنے کا........

© Daily Urdu