Muhammad Ali Jinnah Ki Zindagi Ke Ruhani Pehlu
محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو پیدا ہوئے تھے اور وہ پیر کا دن تھا۔ روحانیت سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس دن کی اھمیت کا پتہ ہے کہ اس دن کونین کے مالک، رحمت اللعالمین ﷺ کی اس دنیا میں آمد ہوئی تھی اور ان کے ایک غلام ابن غلام کی پیدائش باب الاسلام سندھ میں ہوئی جنہیں دنیا محمد علی جناح کے نام سے جانتی ہے۔
جناح کی تاریخ پیدائش 25 دسمبر، پاکستان کی تاریخ پیدائش 14 اگست اور ان کی وفات کی تاریخ یعنی 11 ستمبر، قدرت نے اس میں بھی راز رکھا کہ یہ محض تاریخیں نہیں یہ ایک مکمل زندگی کا خلاصہ ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ تینوں تاریخیں ہر سال ہفتے کے ایک ہی دن آتی ہیں۔ یعنی آپ دیکہیں کہ اس سال 2025 میں 25 دسمبر جمعرات کا دن ہے تو 14 اگست اور 11 ستمبر بھی جمعرات کا دن ہوگا اور یہ سلسلہ یونہی چلتا آرہا ہے صدی بدلی، کیلنڈر بدلے، حکومتیں بدلیں، مگر یہ ہم آہنگی برقرار رہی۔
کیا یہ کوئی پراسرار بات نہیں، اگر یہ کہا جائے کہ یہ کیلنڈر کا حساب ہے مگر سوال یہ ہے کہ حساب بھی تو کسی ترتیب کا نام ہوتا ہے۔
کیا یہ محض اتفاق ہے کہ ایک ہی شخص کی پیدائش، اس کے خواب کی تکمیل اور اس کی وفات ایک ہی دن میں بند ہوں؟
مزید برآں، مستند کتابوں میں آیا ہے کہ جب وہ برصغیر کی سیاست سے نالاں ہوکر برطانیہ چلے گئے تھے تو بعض مصنفوں نے لکھا ہے کہ محمد علی جناح کے خواب میں حضور پاک ﷺ آئے تھے اور انہیں حکم دیا تھا کہ تم واپس ھندستان چلے جائو اور مسلمانوں کی........
