Quaid e Azam Aur Jadeed Qaumi Shaoor
قومیں محض جغرافیائی حدود، مشترک زبان یا نسل کے سہارے وجود میں نہیں آتیں بلکہ ان کی اصل بنیاد ایک ایسا فکری و اخلاقی شعور ہوتا ہے جو افراد کو ایک مشترک نصب العین سے جوڑ دے۔ برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ میں یہ شعور ایک طویل فکری جدوجہد کے بعد ابھرا اور اس جدوجہد کی سب سے روشن اور فیصلہ کن علامت قائدِ اعظم محمد علی جناح کی شخصیت ہے۔ قائدِ اعظم نے نہ صرف ایک الگ ریاست کے قیام کی قیادت کی بلکہ برصغیر کے مسلمانوں کو جدید قومی شعور سے بھی آشنا کیا، جو محض جذباتی وابستگی نہیں بلکہ آئینی، سیاسی اور اخلاقی اصولوں پر مبنی تھا۔
انیسویں اور بیسویں صدی کے اوائل میں برصغیر کے مسلمان ایک پیچیدہ فکری بحران سے دوچار تھے۔ ایک طرف نوآبادیاتی نظام کی سیاسی و معاشی غلامی تھی اور دوسری طرف اکثریتی قوم کے غلبے کا خدشہ۔ اس صورتِ حال میں قومیت کا سوال نہایت اہم ہوگیا۔ قائدِ اعظم نے قومیت کو محض مذہبی جذبات یا تاریخی تفاخر کے طور پر پیش نہیں کیا بلکہ اسے ایک جدید سیاسی شعور کے قالب میں ڈھالا۔ ان کے نزدیک قوم وہ تھی جو اپنے سیاسی حقوق، آئینی تشخص اور اجتماعی مفاد سے آگاہ ہو۔
قائدِ اعظم کی سیاسی تربیت مغربی جمہوری روایات میں ہوئی تھی، مگر انہوں نے ان اصولوں کو مقامی حالات اور مسلم معاشرت کے تقاضوں کے........





















Toi Staff
Sabine Sterk
Gideon Levy
Mark Travers Ph.d
Waka Ikeda
Tarik Cyril Amar
Grant Arthur Gochin