menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kamyab Aur Buland Martaba Log

15 1
wednesday

ہمارا معاشرہ آج جن مسائل کا شکار ہے، اُن میں ایک نمایاں مسئلہ یہ ہے کہ ہم اپنی توانائیاں مثبت کاموں کی بجائے منفی سرگرمیوں میں صرف کر رہے ہیں۔ ہم دوسروں کی کامیابیوں پر خوش ہونے کے بجائے، اُنہیں نیچا دکھانے، اُن کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے، اُن پر تنقید کرنے اور اُن کی غلطیاں تلاش کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ اگر یہی توانائی، یہی جذبہ اور یہی وقت ہم خود کو بہتر بنانے، دوسروں کی مدد کرنے اور معاشرے کی بھلائی کے لیے خرچ کریں تو معاشرہ بھی بدلے اور ہم خود بھی۔ کبھی ہم نے سوچا کہ دوسروں کو گرانے سے نہ وہ گرتے ہیں، نہ ہم بلند ہوتے ہیں؟ بلکہ اس عمل سے ہم اپنی شخصیت کو کمزور، نفسیات کو زہریلا اور تعلقات کو خراب کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جو دوسروں کی خامیاں تلاش کرتا ہے، وہ اپنی خوبیوں سے غافل ہو جاتا ہے۔

مثبت سوچ، تعمیری رویہ اور اصلاحی جذبہ ہی وہ ستون ہیں جن پر ایک باکردار، ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرہ قائم ہوتا ہے۔ اگر ہم اپنی انرجی خود کو بہتر بنانے، علم حاصل کرنے، دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرنے اور نیکی پھیلانے میں صرف کریں تو نہ صرف ہمارا دائرہ اثر بڑھتا ہے بلکہ ہمیں حقیقی کامیابی بھی نصیب ہوتی ہے۔ انسانی زندگی کا اصل حسن دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے میں ہے۔ جب کوئی شخص اپنے علم، دولت، وقت یا صلاحیتوں کو دوسروں کی........

© Daily Urdu