menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hawa Kisi Ki Nahi

15 0
21.04.2026

حالات جو بھی رُخ اختیار کرتے نظر آ رہے ہوں عقل یہی کہتی ہے کہ ایران امریکا مذاکرات ہوں گے۔ گو کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بیان جاری کیا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے پاکستان نہیں جائیں گے اور امریکا سے بات نہیں ہوگی۔ لیکن امریکی پہنچ رہے ہیں اور ان کا آنا بنا کسی یقین کے نہیں ہے۔ بیانات کی دنیا بڑی عجیب ہوتی ہے۔ ایک طرف ترجمان پوری سنجیدگی سے اعلان کرتے ہیں کہ "بات نہیں ہوگی" اور دوسری طرف دروازوں کے پیچھے کرسیوں کی ترتیب بدلی جا رہی ہوتی ہے، چائے گرم رکھی جاتی ہے اور مترجم بھی وقت کے ساتھ اپنے الفاظ کو نرم کرنے کی مشق کر رہے ہوتے ہیں۔ قوموں کے سامنے اپنے اپنے جھنڈے بلند رکھے جاتے ہیں اور بند کمرے میں گفتگو کی میز سجائی جا رہی ہوتی ہے۔

صورتحال وہی ہے جو عرض کرتا رہا۔ ایران میں ایک طرف پاسداران انقلاب ہیں جو سخت مؤقف رکھتے ہیں اور لڑنے مرنے پر تیار ہیں، دوسری جانب سیاسی نمائندگان ہیں جو بات چیت کرکے مستقل حل اور ایسا حل نکالنے کے خواہاں ہیں جس کے نتیجے میں ملک و قوم کا بھلا ہو سکے۔ معاشی پابندیوں سے نکل سکیں اور معاملات ہمیشہ کے لیے سیٹل ہو سکیں۔ اسی کشمکش کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ ایرانی........

© Daily Urdu (Blogs)