Ahwal e Shayar
آجکل ہر دوسرا بندہ شاعر نکل آتا ہے۔ ایسے ایسے شاعر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن کی شاعری اس گولے کی معلوم نہیں ہوتی مگر ان کو جین زی کی جانب سے اُچھل اُچھل کر داد ملتی دیکھتا ہوں تو جہاں خون کھول اُٹھتا ہے وہیں میرے اندر احساسِ محرومی بھی جاگ جاتا ہے۔ آخر میں شاعر کیوں نہ بن پایا۔ یہ سوال میں نے خود سے کئی بار پوچھا ہے۔
جب کالج میں پڑھتا تھا تو کالج کے ادبی رسالے کے لئے ایک بار ٹوٹی پھوٹی غزل لکھ دی۔ اس ادبی رسالے کا معیار دیکھیئے کہ وہ چھپ بھی گئی۔ اس کے چھپنے کے بعد مجھے میرا ایک دوست پوچھنے لگا "سچ سچ بتانا یار۔۔ تم غزل کیسے لکھ لیتے ہو؟ لڑکیوں کو امپریس کرنے کے لئے مجھے بھی لکھنی ہے"۔۔ میں اسے کہنے ہی والا تھا کہ پہلے کاغذ پر قافیئے لکھ لیتا ہوں جیسے، گانے گئے، لانے گئے، کھانے گئے، نہانے گئے وغیرہ وغیرہ پھر اس میں مضمون فٹ کر دیتا ہوں جس کا تعین دوسرے شعرا پہلے ہی کر چکے ہیں جیسے کہ محبوب کی کمر پتلی ہوتی ہے، رقیب کا چہرہ ولن کا ہوتا ہے، عاشق غم کھاتا ہے........





















Toi Staff
Sabine Sterk
Gideon Levy
Mark Travers Ph.d
Waka Ikeda
Tarik Cyril Amar
Grant Arthur Gochin