menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Wazir e Aala Ka Halqa Aur Intizami Badhali

16 8
01.01.2026

وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے میں کئی انقلابی منصوبوں کا آغاز کر چکی ہیں اور آئے دن کوئی نیا محکمہ یا کوئی نیا پروگرام دیکھنے کو ملتا ہے لیکن جس ٹیم کے ساتھ وزیر اعلیٰ اتنا سب کچھ کرنا چاہتی ہے وہ یا تو کاہل اور نااہل ہے اور یا پھر وہ اس رفتار کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہے جس کا منصوبہ وزیر اعلیٰ نے بنا رکھا ہے۔

میں خود وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابی حلقہ میں رہائش پذیر ہوں اور اگر میں پنجاب کے اندر صرف اس ایک حلقہ کو مثال بنا کر پیش کروں تو یقین جانئیے کہ انتظامی طور پر مایوسی ہی نظر آتی ہے جہاں جرائم کی شرح میں کمی تو ضرور آئی ہے لیکن جو وزیر اعلیٰ کا خواب ہے وہ پورا نہیں ہو رہا ہے آج بھی لوگ غیر قانونی تعمیرات کرتے ہوئے یا پبلک مقامات پر قبضہ کرتے ہوئے ذرا نہیں ڈرتے ہیں اور اس کے پیچھے واحد وجہ اس علاقہ کے انتظامی افسران کی نااہلی ہے۔

آج سے کوئی ایک ماہ پہلے کی بات ہے کہ سوسائٹی کے کچھ لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر نشتر ٹاؤن سے ملاقات کی اور رہائشی آبادی میں بھاری ڈمپروں، ٹرکوں اور بڑے ٹرالروں کی بھرمار کے خلاف شکایت درج کروائی جو آئے روز حادثات کی وجہ بنتے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے تحریری درخواست طلب کی اور بڑے اعتماد کے ساتھ مسئلہ کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ خود اگلے دن علاقے کا دورہ کریں گے لیکن اگلے دن اسسٹنٹ کمشنر نے نہ تو رابطہ کیا اور نہ ہی علاقے کا دورہ کیا اور موبائل پر رابطہ کرنے پر ان صاحب نے اگلے دن دوبارہ اپنے دورے کی نوید سنائی اور اس طرح کئی وعدوں کے........

© Daily Urdu (Blogs)