menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Char Darwesh Aur Aik Kachwa

16 0
05.11.2026

چار درویش اور ایک کچھوا

کاشف رضا کا ناول "چار درویش اور ایک کچھوا" مکتبہ دانیال نے شائع کیا ہے جو کہ تین سو تیس صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ ناول کئی حوالوں سے انوکھا تجربہ ہے۔ سب سے اول اس میں چار لوگوں کی اپنی اپنی آپ بیتی ہے جو انہوں نے اپنے الفاظ میں بیان کی ہے، لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ جب ہم بھی اپنی آپ بیتی بیان کریں تو ہم بہت سی باتیں بیان نہیں کرتے کچھ ایسا ہی اس ناول میں ہے مگر یہاں موجود کچھوا ایسا ہونے نہیں دیتا وہ ان کے ناقابلِ اشاعت واقعات بیان کردیتا ہے۔ یہ کبھی کچھوے اور کبھی راوی کے روپ میں خالی جگہ پر کرتا نظر آتا ہے۔

اس ناول کے چار کرداروں میں سے پہلا کردار کراچی کا رہائشی جاوید اقبال ہے جو کہ ایک نیوز رپورٹر ہے، اس کے کمرے میں کرینہ کپور کے مختلف پوسٹرز لگے ہوئے ہیں جن سے وہ اپنی آنکھیں ٹھنڈی کرتا ہے۔ دوسرا اس کے فلائٹ کے سامنے صادق عرف ککو اپنی بیوی زرینہ کے ساتھ رہتا ہے۔ صادق اس ناول کا عجیب کردار ہے جس کو طرح طرح کے خواب آتے ہیں جو بعد میں سچ بھی ثابت ہوتے ہیں، ساتھ ہی وہ انتہائی وہمی اور سادہ بھی واقع ہوا ہے۔ جاوید اقبال کی ککو سے دوستی ہے مگر جاوید کا مقصد زرینہ ہے۔ زرینہ میں جاوید کی دلچسپی اس وجہ سے بھی ہے کہ جاوید کو اس میں کرینہ کپور سے مماثلت نظر آتی ہے۔ جاوید بالآخر زرینہ کی قربت پانے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور ممنوعہ تعلقات تک قائم ہو جاتے ہیں۔ صادق اس کا بھی خواب دیکھ لیتا ہے کہ اس کی بیوی کا کسی غیر مرد سے تعلق ہے۔ مگر زرینہ کے ساتھ جاوید کا تعلق محض اپنی ہوس مٹانے تک ہے اس کو اصل پیار مشعال سے ہوتا ہے جو کہ نیوز اینکر ہوتی ہے۔ اس کا چست لباس جاوید کو خوب بھاتا ہے، مشعال بعد میں نیوز اینکر سے اینکر پرسن بن جاتی ہے، جاوید مشعال کی ترقی سے کچھ جیلس بھی ہوتا ہے مگر اس کی اصل جلن کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب مشعال کے اینکر پرسن بننے کے بعد مختلف سیاست دان اور بزنس مین اس کو تحفہ تحائف اور دوستی کا پیغام دیتے ہیں۔ مشعال کو اندازہ ہے کہ جاوید اس کو پسند کرتا ہے اور شادی کرنا چاہتا ہے مگر ابھی اس کے کافی ambitions ہیں اس لیے وہ جاوید کو انتظار کا کہتی ہے۔

جاوید ہے تو نیوز رپورٹر مگر اس کو سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اس کا دلچسپی کا مرکز و محور خوبصورت عورتیں اور........

© Daily Urdu (Blogs)