menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Rahim Yar Khan: Aik Sehan Ke 8 Chiragh, Balochistan Mein Qaid

32 0
02.10.2026

رحیم یار خان: ایک صحن کے آٹھ چراغ، بلوچستان میں قید

رحیم یار خان کی بستی مٹھل خان ڈاہر میں اس وقت صرف آٹھ خاندان اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر نہیں، بلکہ وقت کے گزرنے سے خوفزدہ بھی ہیں۔ بلوچستان کے ضلع دکی سے اغوا ہونے والے 18 مزدوروں میں سے آٹھ کا تعلق اسی بستی سے ہے اور یہ آٹھوں ایک ہی صحن میں رہنے والے قریبی عزیز ہیں۔ ان میں نعمان ڈاہر اور شمن علی ڈاہر حقیقی بھائی ہیں، جبکہ نعیم خان ڈاہر اور سمی خان ڈاہر بھی سگے بھائی ہیں۔ باقی افراد بھی قریبی رشتہ دار ہیں۔

مگر اب اس واقعے میں ایک ایسی پیش رفت ہوئی ہے جس نے ان خاندانوں کی تشویش کو شدید خوف میں بدل دیا ہے۔ مغویوں کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں نعمان ڈاہر نے بتایا ہے کہ اغوا کاروں کی طرف سے چار دن کا الٹی میٹم دیا گیا ہے اور آج اس کی آخری تاریخ ہے۔ ویڈیو میں نعمان نے سلطان محمود کمپنی کے منشی سلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ اغوا کاروں کے تمام مطالبات منظور کیے جائیں اور........

© Daily Urdu (Blogs)