Hausion Ki Aik Aur Jarhiyat
حوثیوں کی ایک اور جارحیت
گزشتہ روز حوثی باغیوں نے ایک بار پھر مدینہ منورہ کو ٹارگٹ بنایا۔ صبح سویرے مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ اسٹیشن پر ڈرونز سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ٹرانسفارمر تباہ ہوگیا، جبکہ گرڈ اسٹیشن مکمل تباہی سے معجزاتی طور پر بچ گیا۔ اس سے قبل بھی حوثیوں نے مکہ کی طرف حملے کی کوشش کی تھی، جسے ناکام بنایا گیا تھا۔ ریاض میں بھی انہوں نے حملے کی کوشش کی۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حوثی سعودی عرب کے دشمن ہیں یا اسلامی شعائر کے کیونکہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ یہ دو عظیم شہر امت مسلمہ کے لیے ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ مسلمانوں کے دلی جذبات ان سے وابستہ ہیں اور اس کے تقدس پر پوری دنیا میں امت مسلمہ مر مٹنے کے لیے تیار ہے اورکسی صورت اس پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ یہ امت مسلمہ کا اجتماعی موقف ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک طرف حوثی مکہ المکرمہ پر حملہ کرتے ہیں، جسے ناکام بنا دیا جاتا ہے، اس کے کچھ ہی دن بعد ابھی دوبارہ مدینہ منورہ پر حملہ کیا، لیکن اللہ........
