menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Surkh Matti Aur Aandhi Basti

61 0
30.09.2026

سُرخ مٹی اور اندھی بستی

یہ کہانی کسی جغرافیے پر آباد بستی کی نہیں، بلکہ انسانی روح کے اس زخمی خطے کی ہے جہاں جبر کی سرد لہریں مٹی کی حرارت کو نگلنا چاہتی ہیں۔ جہاں الفاظ تانبے کی کانوں سے نکلے ہوئے گرم کچے لوہے کی طرح ہوتے ہیں اور سطریں پسینے اور بارود کی بو سے لبریز ہوتی ہیں، اس بستی کا نام وادیِ عمیق تھا۔ یہ بستی سُرخ مٹی پر آباد تھی، اس گہرے، دم توڑتے اور پھر سے جی اٹھنے والے لہو کی طرح جو چٹانوں کی جڑوں میں سفر کرتا ہے۔ اس بستی کے سر پر ایک ایسی سنگدل قوت کا سایہ تھا جسے یہاں کے باسی سفال کہتے تھے۔ یہ کوئی عام حکومت نہیں تھی، بلکہ یہ ایک ایسا نظام تھا جو جڑوں کو پانی دینے کے بجائے ان میں پگھلا ہوا شیشہ انڈیلنے کا ماہر تھا۔

بستی کے رہنے والے، جنہیں موم کہا جا سکتا ہے، بہت عجیب مخلوق تھے۔ ان کی آنکھیں عقاب کی طرح تیز اور سمندر کی لہروں کی طرح بے باک تھیں۔ وہ جب سُرخ مٹی پر چلتے، تو ہر ناانصافی، ہر مصلحت اور ہر چوری کو صاف دیکھ سکتے تھے۔ وہ دیکھتے تھے کہ کیسے سفال ان کے بچوں کی گندم چوری کرکے اپنے محلات کے سرد گوداموں میں بھرتا ہے، وہ دیکھتے تھے کہ کیسے رات کے پچھلے پہر سچ بولنے والے پرندوں کو پنجروں سمیت غائب کر دیا جاتا ہے اور وہ دیکھتے تھے کہ کیسے منصفوں کے ترازو حاکم کے بوٹوں تلے کچل دیے گئے ہیں اور جب وہ یہ سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھتے تھے، تو وہ خاموش نہیں رہتے تھے۔ وہ بولتے تھے، وہ چلاتے تھے، وہ گلیوں میں احتجاج کا راگ گاتے تھے، وہ اپنا حق مانگتے تھے اور آزادی کے لیے مسلسل جدوجہد کرتے تھے۔ ان کی آوازیں سفال کے........

© Daily Urdu (Blogs)