Istanbul Ke Taxi Driver
استنبول ہمیشہ سے دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کی تہذیبی گہرائیاں، سمندر کی خنک ہوائیں اور صدیوں پرانی عمارتیں اسے منفرد مقام دیتی ہیں۔ مگر استنبول کے ٹیکسی ڈرائیورز بھی پاکستانی ڈرائیورز کی طرح بہت شرارتی ہو چکے ہیں۔
میں نے حال ہی میں ترکیہ کا سفر کیا اور اترتے ساتھ ہی سوچا کہ اس بار ٹیکسی کے بجائے میٹرو کے ذریعے شہر کی طرف جاؤں۔ دل میں خواہش تھی کہ مقامی فضا کو قریب سے محسوس کروں۔ کافی پوچھ گچھ کے بعد میں میٹرو کے ذریعے شہر کے مرکزی حصے کے قریب پہنچ گیا۔ میری منزل تاکسم اسکوائر کے نزدیک ایک ہوٹل تھا اور میں نے سوچا کہ باقی تھوڑا فاصلہ ٹیکسی سے طے کر لیتا ہوں۔
یہیں سے میرا اصل تجربہ شروع ہوا۔ ڈرائیور نے میرا ہوٹل نام سے ہی سمجھ لیا مگر جیسے ہی ٹیکسی آگے بڑھی مجھے اندازہ ہونے لگا کہ وہ سیدھے راستے کی بجائے بار بار غلط سمت میں مڑ رہا ہے۔ میپ مسلسل دائیں مڑنے کا کہتا مگر وہ سیدھا نکل جاتا، کبھی بائیں کا اشارہ ہوتا تو وہ مخالف رخ چلا جاتا۔ مختصر سا تین کلومیٹر کا سفر اس نے چھ سات کلومیٹر کا بنا دیا۔ مجھے احساس ہونے لگا کہ وہ راستہ جان بوجھ کر........





















Toi Staff
Sabine Sterk
Gideon Levy
Mark Travers Ph.d
Waka Ikeda
Tarik Cyril Amar
Grant Arthur Gochin